اردو او سی آر کے لیے مدد درکار ہے۔

کچھ عرصہ قبل اردو او سی آر سافٹ وئیر ریلیز ہوا تھا جس کے فوائد اور مشکلات پر یہاں بھی بحث ہوئی تھی۔ مجھے اس وقت نہیں مل پارہی۔ اس کا حوالہ بھی مطلوب ہے اگر عنایت ہوجائے۔
دوسرے یہ کہ میں ایک کتاب او سی آر کرنا چاہتا ہوں جو کمپوز شدہ اور غالباً 15 یا 16 کے فونٹ میں میرے پاس صاف ستھری حالت میں ہے اسے سکین کرکے او سی آر کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے کیا اقدامات درکار ہوں گے؟
فاتح
arifkarim
 
زہیر عبّاس

محفلین
گوگل ڈاکس استعمال کریں۔ تھوڑی سی محنت سے اچھا نتیجہ حاصل ہوجائے گا۔ میں اس کی مدد سے 200 سے زائد صفحات کی کتاب کا متن حاصل کرنے کا تجربہ کرچکا ہوں۔ اگرچہ محنت کافی کرنی پڑتی ہے تاہم نتیجہ اچھا ہے۔
یہ خیال رہے کہ گوگل ڈاکس استعمال کرنے کی کچھ حدود و قیود ہیں۔ فائل 2 ایم بی سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور صفحات 10 سے زائد۔ آپ کتاب کو مختلف حصوں میں توڑ کر ڈاکس میں اپ لوڈ کروا کر اس کا متن حاصل کرسکتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین

زہیر عبّاس صاحب کا مشورہ صائب ہے کہ۔۔۔

اردو نستعلیق حرف شناس کا نتیجہ اب پہلے سے خاصہ بہتراور امید افزا ہے ، مزید اس میں تدوین کا اختیاربھی بہم میسرہے۔تاہم یہ یہ امرملحوظ خاطررہے کہ اسکین شدہ صفحات کی DPI 300 ہونی چاہئے۔:):)
 
اپنے تجربات کی روشنی میں ممکن ہو تو اس کا طریقہ کار واضح کردیں۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
اپنے تجربات کی روشنی میں ممکن ہو تو اس کا طریقہ کار واضح کردیں۔

اسکین شدہ صفحات کو گوگل ڈرائیو میں اپ لوڈ کیجئے اور اس فائل پر رائٹ کلک کرکے اوپن ودھ گوگل ڈاکس کیجئے۔
گوگل ڈاکس خود ہی متن اخذ کرلے گا بعد میں آپ حاصل شدہ متن کی تدوین کر سکتے ہیں۔
 
ہممم۔ ابھی ایک صفحہ کنورٹ کرکے دیکھا ہے۔ خوب ہے!
شکریہ
 
اسکین شدہ صفحات کو گوگل ڈرائیو میں اپ لوڈ کیجئے اور اس فائل پر رائٹ کلک کرکے اوپن ودھ گوگل ڈاکس کیجئے۔
گوگل ڈاکس خود ہی متن اخذ کرلے گا بعد میں آپ حاصل شدہ متن کی تدوین کر سکتے ہیں۔
اچھا آپ کے علم میں یا تجربہ میں اچھا سکینر کون سا آیا ہے؟
کوئی اور صاحب بھی اپنے تجربہ سے مستفید فرمائیں۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
اچھا آپ کے علم میں یا تجربہ میں اچھا سکینر کون سا آیا ہے؟

جناب اس معاملے میں، میں تو بالکل کورا ہوں۔ ویسے تو گوگل ڈاکس کے لئے تو ڈی پی آئی وغیرہ کی کوئی خاص ریکوائرمنٹ نہیں ہے۔ بلکہ سیل فون کے کیمرے سے لئے گئی تصویر بھی کام کرجاتی ہے۔ میں نے خود جن صفحات سے متن اخذ کیا ان کی ڈی پی آئی 200 تھی۔
یہاں دوسرے لوگ موجود ہیں جن کو اسکینر کے بارے میں زیادہ بہتر معلوم ہے اور وہ زیادہ اچھا مشورہ دے سکتے ہیں۔
 
آپ کے مشورے کی برکت سے کل لگ بھگ 160 صفحات کنورٹ کرڈالے۔ بہت خوش کن نتائج ہیں۔ خصوصا مجھ جیسے نکمے کمپوزر کے لیے۔ تاہم غلطیاں کافی ہیں۔اور بہت سی فائنڈ اینڈ ریپلیس سے درست کررہا ہوں۔
 
مابدولت برادرم عبید انصاری سے بالا طریقۂ کارکی وضاحت کے لئے ملتمس ہیں ۔:):)
کچھ غلطیاں گوگل ڈاکس نے مکرر کی ہیں۔ مثلاً لفظ "اللہ" کو اکثر "اشد" کردیا ہے۔ لہٰذا لازمی طور پر اسے فائنڈ اینڈ ریپلیس کی مدد سے تبدیل کردیا۔ نمبر کی فارمیٹنگ سب کی سب خراب ہوگئی تھی۔ اسے محترم سروش کی ریفرینس کے مطابق ایک ہی کمانڈ میں ڈیلیٹ کردیا۔ خلاصہ یہ کہ جو غلطیاں مکرر ہیں ان کی درستگی میں فائنڈ اینڈ ریپلیس بہت کام آیا ہے۔
 
اردو نستعلیق حرف شناس کا نتیجہ اب پہلے سے خاصہ بہتراور امید افزا ہے ، مزید اس میں تدوین کا اختیاربھی بہم میسرہے۔تاہم یہ یہ امرملحوظ خاطررہے کہ اسکین شدہ صفحات کی DPI 300 ہونی چاہئے۔:):)
ارود نستعلیق حرف شناس کی سائٹ تو کھل کر ہی نہ دی۔ ہم بارہا کوشش کی۔ ورنہ میرے پاس سکین شدہ صفحات 300 ڈی پی آئی میں ہی تھے۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
فائنڈ اینڈ ریپلیس بہت کام آیا ہے۔
میں او سی آر سے حاصل کردہ متن کی اغلاط کو درست کرنے کے لئے "فائنڈ اینڈ ریپلیس" کی بجائے اردو فکسر کا استعمال کرتا ہوں۔ اس سے مجھے کافی زیادہ مدد مل جاتی ہے۔ اس میں ایک فہرست مرتب کرنی پڑتی ہے جس کی استعداد 2000 الفاظ کی ہے۔ یہ میری بنائی ہوئی فہرست ہے اگر آپ کے کسی کام آ سکے۔

اردو فکسر کی مدد سے آپ کو مینوئلی غلطیوں کو درست کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بس ایک مرتبہ غلط الفاظ کی فہرست مرتب کرکے اس کے آگے درست املا والے الفاظ لکھیں اور وہ خود ہی اغلاط کو درست کردے گا۔

اور اگر ہوسکے تو آپ بھی اپنی اغلاط کی فہرست یہاں شئیر کر دیں تاکہ وہ کسی اور کے کام آ سکے۔
 
آخری تدوین:
میں او سی آر سے حاصل کردہ متن کی اغلاط کو درست کرنے کے لئے "فائنڈ اینڈ ریپلیس" کی بجائے اردو فکسر کا استعمال کرتا ہوں۔ اس سے مجھے کافی زیادہ مدد مل جاتی ہے۔ اس میں ایک فہرست مرتب کرنے پڑتی ہے جس کی استعداد 2000 الفاظ کی ہے۔ یہ میری بنائی ہوئی فہرست ہے اگر آپ کے کسی کام آ سکے۔

اردو فکسر کی مدد سے آپ کو مینوئلی غلطیوں کو درست کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بس ایک مرتبہ غلط الفاظ کی فہرست مرتب کرکے اس کے آگے درست املا والے الفاظ لکھیں اور وہ خود ہی اغلاط کو درست کردے گا۔

اور اگر ہوسکے تو آپ بھی اپنی اغلاط کی فہرست یہاں شئیر کر دیں تاکہ وہ کسی اور کے کام آ سکے۔

اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ سے بہت مدد ملی ہے۔میں تو آپ کے مقابلے میں "تُفلِ مکتب" ہوں، صبح ہی یہ سارا دھاگہ اور اس سے متعلق دوسرے دھاگے پڑھے ہیں، لیکن ایک دو چیزیں پرابلم کررہی ہیں:
ایک تو یہ کہ میں کافی کوشش کے باوجود اردو فکسر ڈاؤن لوڈ ہی نہیں کرپا رہا، شاید لنک خراب ہوگیا ہے۔ کیا آپ کچھ مدد کرسکتے ہیں؟
دوسرا یہ کہ یہ معلوم نہیں کہ اس کے لیے مائکروسافٹ کا اردو پروفنگ ٹول انسٹال کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ در اصل میں آفس 2016ء انسٹال کربیٹھا ہوں، اب مائکروسافٹ کی ویب سائیٹ سے اردو پروفنگ ٹول ڈاؤن لوڈ کرکے رن کرتا ہوں تو ارشاد ہوتا ہے"افوہ! مائیکروسافٹ کا ایک موزوں ورژن کی ضرورت ہے" اگر اس کی ضرورت نہیں ہے تو اس پر تین حرف! ورنہ اس کا حل مطلوب ہے۔ یہاں میں سروش کو بھی ٹیگ کرنا چاہوں گا۔
 
آخری تدوین:
Top