گرافکس اردو انیمیشن

شعیب

محفلین
صاحبان، قدر دان اور مہربان لیجئے تازہ تازہ اور گرما گرم اردو کی ننھی منّی انیمیشنس جسے میں نے Corel R.A.V.E - 1.0 پر بنایا ہے، آپ اِن انیمیشنس کو اپنی روز مرّہ کی تحریروں میں استعمال کرسکتے ہیں ۔ میں صرف ایک چھوٹا سا ڈیزائنر ہوں اور میرے سر پر ہمیشہ انیمیشن کا جنون سوار رہتا ہے علاوہ ازیں میری اپنی زبان اردو میں چھوٹی موٹی انیمیشن بناکر بہت خوش ہوتا ہوں ۔ یہ انیمیشنس صرف ایک ٹرائی ہے اگر آپ اسے استعمال کرنا شروع کردیں تو مجھے حوصلہ ملے گا اور میں مزید بہترین اردو انیمیشن بناکر آپ سب کی خدمت میں پیش کروں گا ۔
برائے مہربانی جلدی سے اِن انیمیشنس کو اپنے کمپیوٹر پر اتارلیں کیونکہ میں نے جس امیج ہوسٹ پر انہیں اپلوڈ کیا ہے، وہاں میرا کوٹہ فل ہوگیا ہے اسلئے نئے امیجس اپلوڈ کرنے کیلئے مجھے اِن فائلوں کو ڈیلیٹ کرنا پڑے گا ۔ تمام انیمیشنس گِف فارمیٹ میں بنائے ہیں اور سائز میں بھی بہت کم ہے ۔


bahutkhoob0wu.gif

gham2tb.gif

grrrr8ks.gif

hello7ba.gif

hihihi5tq.gif

hukmkijiyesarkar8og.gif

humsemuqabila4zo.gif

kehkaha0su.gif

khoj2jy.gif

mujhebachao3ak.gif

naraznahon0kt.gif

yoohoooo7um.gif



منجانب :

شعیب، دبئی سے ایک ہندوستانی



ِ
 

جہانزیب

محفلین
شعیب بہت اچھا کام ہے لیکن کیا آپ اس کے ٹوٹوریل بنا کے ارسال کر سکتے ھیں اس طرح میرے جیسے لوگوں کو بھی سیکھنے کا موقع مل جائے گا۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب، میں بھی یہی کہنا چاہتا تھا۔ انیمیشنز تو اچھی ہیں، کیا ہی اچھا ہو اگر تم انہیں بنانے کا طریقہ یہاں ٹیوٹوریل کی صورت میں پوسٹ کر سکو۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
بہت خوب شعیب بھائی۔خوبصورت کام کیا ہے۔متحرک تصاویر یا جھنڈا (بینر) وغیرہ اگر فلیش میں ہوں تو آپ انہیں ہر جگہ استمال نہیں کر سکتے اور نہ ہی کسی کو آسانی سے بھجوا سکتے ہیں جب کہ “جف فارمیٹ “ میں آپ اسے ہر جگہ لگا اور بھیج سکتے ہیں۔اور یہی ان کا کمال ہے۔
شعیب بھائی نے بہت اچھا کام کیا ہے۔کبھی کسی وقت میں نے بھی اس پر کچھ مضمون لکھے تھے۔دیکھتا ہوں اگر پڑے ہوئے تو تحریر کروں گا۔نہیں تو وقت ملتے ہی انشااللہ اسے آپ کے لئے دوبارہ لکھتا ہوں۔گو میرا کام شعیب بھائی جیسا اچھا نہیں ہو گا مگر کچھ نہ کچھ دوستوں کو راہنمائی ضرور ملے گی۔
خوش رہیں
 

شعیب

محفلین
اردو کی چند مزید انیمیٹڈ تصویریں

آپ تمام صاحبان کا شکریہ ۔ اجی ٹیوٹوریل تو کیا ایسی چیزیں سیکھنے اور سکھانے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہوں کیونکہ سیکھنے سکھانے سے اور زیادہ معلومات حاصل ہوتی ہیں اور تجربہ بھی ۔ خیر، اِن ننھی منّی انیمیٹڈ فلموں کا ٹیوٹوریل میں اپنے بلاگ پر بہت جلد پوسٹ کروں گا اسکے علاوہ دوسرے گرافک سافٹویئرس کا ٹیوٹوریل بھی لکھتا رہوں گا ۔ بہت زمانہ پہلے بھی کئی ٹیوٹوریل اپنے بلاگ پر لکھ چھوڑا تھا، اب انہیں نئے سرے سے دوبارہ پوسٹ کروں گا ۔ ہوسکے تو یہیں اردو محفل پر بھی ٹیوٹوریل لکھ سکتا ہوں مجھے تصویروں کے ذریعے سمجھانا پڑتا ہے جو کہ مختلف سائزوں میں ہونگی اسی لئے یہ ٹیوٹوریل بلاگ پر ہی ٹھیک لگے گا ۔ امید کرتا ہوں بہد جلد ٹیوٹوریلس لکھنا شروع کردوں ۔

aapkeliye3xl.gif

اور یہ پھول جناب افتخار راجہ صاحب کے لئے پیش خدمت ہے جن سے میں نے پھول دینے کا وعدہ کیا تھا ۔



اور اسکے ساتھ ہی مزید اردو کی انیمیٹڈ تصویریں آپ سب کی خدمت میں پیش خدمت ہیں، انہیں استعمال کرکے میرا حوصلہ بڑھائیں ۔ شکریہ


apkeliye3qc.gif
coolyaar7ff.gif

dekhterehjaoge1wa.gif
jaeza3fi.gif
jiaaya4gv.gif

kahanchale9of.gif
kiya6ds.gif
mainyahanhoon4kh.gif
mujhenahimaloom7ir.gif
mullakidod2iq.gif
shadimubarak7xx.gif
udan0pm.gif



منجانب :

شعیب، دبئی سے ایک ہندوستانی



ِ
 

اکبر سجاد

محفلین
شعیب صاحب، بہت خوب، لیکن آپ نے آج تک ٹیوریل اپ لوڈ نہیں کیے، اگر کچھ عملی اسباق آ جاتے تو کئی مبتدی بھی آپ کی صف میں کھڑے ہو جاتے۔

اکبر سجاد
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
میر ہر طرح کی اردو اینی میشن بنا سکتا ہوں‌۔ اردو محفل کو ضرورت ہو تو مجھے بتا دینا کوی بھاٰئی ذاتی پیغام کے ذریعے سے
 

الکبیر

محفلین
اچھی کوشش ہے،،، میں نے کچھ عرصہ پہلے کورل کے کچھ ڈیزائن ایڈوبی امیج ریڈی میں لے جا کے کچھ متحرک تصاویر بنائی تھیں۔ :biggrin:
 
Top