اردو اخبارات کیلئے خبروں کے حصول کے ذرائع۔ تبصرے

الف عین

لائبریرین
محمد کلیم محی الدین نے اپنا ماس کمیونیکیشن کے ڈپلوما کا ڈسرٹیشن بطور ای بک دیا ہے۔ یہ مختصر ساکتابچہ پوسٹ کر دیا ہے، بغیر پروف ریڈنگ کے۔
کلیم وہی ہیں جو روزنامہ منصف حیدر آباد میں کمپوزر/ کمپیوٹر آپریٹر بھی ہیں اور مختلف کام بھی کر لیتے ہیں۔ مضامین، کتابوں پر تبصرے وغیرہ۔ اور تفہم القرآن اور دعوت القرآن کی زیادہ تر ٹائپنگ کلیم اور ان کے والد مخدوم محی الدین نے ہی کی ہے جیسا اردو لائبریری ڈاٹ آرگ میں دعوت القرآن وغیرہ کے صفحات میں آپ لوگوں نے دیکھا ہو گا۔
اگر چہ یہ ڈسرٹیشن یا مقالہ ہندوستانی تناظر میں ہے پھر بھی دوسروں کے لئے بھی مفید مانا جا سکتا ہے۔
 
Top