اردو آپرئٹنگ سسٹم

طاہر کہوٹ

محفلین
کیا اردو آپریٹنگ سسٹم بنانے پر کام ھو رہا ہے کیونکہ عربی ونڈو موجود ہے اور اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔اس پر کام ہونا چاہئے :eek:
 

نبیل

تکنیکی معاون
طاہر کہوٹ، ونڈوز مائیکروسافٹ کی پراڈکٹ ہے اور اس کا سورس کوڈ بھی اسی کے پاس ہے۔ فی الحال تو دور دور تک کوئی آثار نہیں نظر آتے کہ مائیکروسافٹ کوئی اردو ونڈوز ریلیز کرے۔ اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم لینکس کی صورت میں امید تو موجود ہے لیکن کام کرنے والوں کا ہنوز انتظار ہے۔
 

فری

محفلین
السلام علیکم۔۔
مائیکروسافٹ نے عربی میں اپنے آپریٹنگ سسٹم بنائی ہے۔
اور بھی تک اردو میں نہیں بنائی۔ اور نہ ہی بنانے کا کوئی ارادہ ہے۔،
خالانکہ عربی میں بنانہ ٹھوڑا مشکل ہے، اردو کے مقابلے میں۔۔
اسکی صرف ایک وجہ ہے۔ مائکروسافٹ کمپنی جانتی ہے، کہ اگر اردو میں بنائی تو انکو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کوئی بھی پرچیس نہیں کریگا۔
ہم سب فری استعمال کرنے کے شوقین ہے۔
اسلئے اردو زبا ن میں بہت ہی کم سافٹ وئیرز ملتے ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
جب تک نستعلیق کا اچھا حل نہیں نکل آتا، اردو ونڈوز نکالنا م۔س۔ کیلئے بے معنی ہے۔ کئی اردو دان لوگوں کا یہ نظریہ ہے کہ نستعلیق پر زور لگانے کیلئے نسخ پر مبنی کوئی حل قبول نہ کیا جائے۔ اِن کی بات میں کافی وزن ہے۔ یہ لوگ ابھی اس کام میں محنت کر رہے ہیں۔
 
Top