اردوپریس 4.2.3 (نیم حکیم) پری‌ویو

اسد نے 'اردو پریس ڈیویلپمنٹ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 31, 2015

  1. اسد

    اسد محفلین

    مراسلے:
    1,090
    موڈ:
    Busy
    ورڈپریس 4.2.3 نامکمل اردو ترجمہ فائلز اور نو اردو تھیمز اور اردو ایڈیٹر پلگ‌ان کے ساتھ: اردوپریس 4.2.3 (نیم حکیم) پری‌ویو

    پہلے میرا خیال تھا کہ دسویں سالگرہ کی مناسبت سے اس میں دس تھیمز کا اردو ترجمہ شامل کروں گا لیکن بہت سی تھیمز میں کوئی نہ کوئی ایسا مسئلہ تھا کہ تھیم کی اصل فائلوں کو ایڈٹ کیے بغیر کام نہیں ہو سکتا تھا۔ اس لئے جن تھیمز کا ترجمہ تقریباً مکمل تھا وہ شامل کر دی ہیں۔

    اردو ایڈیٹر پلگ‌ان بھی شامل کرنے کا ارادہ تھا لیکن جس پلگ‌ان کو بطور مثال استعمال کیا تھا وہ پرانے کوڈ پر مشتمل تھا اس لئے مکمل پلگ‌ان بھی ٹل گیا۔ صرف نامکمل اردو ایڈیٹر پلگ‌ان کا ڈھانچہ شامل ہے، جو صرف صارفین کے لئے فرنٹ‌اینڈ پر تبصرے اور تلاش کے لئے دستیاب ہے۔ کی‌بورڈ لےآؤٹ بھی میرا ذاتی ڈیزائن ہے اور اوپن پیڈ سے تھوڑا مختلف ہے، ٹیسٹ کر کے دیکھ لیے گا۔ اس میں نورمل، شفٹ کے ساتھ، آلٹ کے ساتھ اور آلٹ+شفٹ کے ساتھ ٹائپ ہو سکتا ہے (صرف اوپرا 12 اور فائرفوکس میں، ویب‌کٹ/بلنک براؤزرز میں صرف نورمل اور شفٹ کے ساتھ ٹائپنگ ہو سکتی ہے)۔ اردو حروف صرف انگلش حروف پر ہیں۔

    ڈسپلے کی خرابی کی وجہ سے بھی عید کے دوران اور بعد میں کام نہیں ہو سکا۔ لیکن میرا خیال ہے کہ پری‌ویو شریک کر دوں تاکہ ریلیز سے پہلے کچھ بہتری ہو جائے۔

    ورڈپریس انسٹال کرنے پر settings میں 'ur' زبان دستیاب ہو گی۔

    تھیمز:
    تمام اردو تھیمز اصل تھیمز(ٹمپلیٹس) کی چائلڈ تھیمز(سٹائل‌شیٹس) ہیں، یعنی یہ اسی وقت کام کریں گی جب ان کی اصل تھیم بھی ورڈپریس میں انسٹال ہو گی۔ یہی ورڈپریس کا مجوزہ طریقہ ہے۔

    مندرجہ ذیل اردو تھیمز شامل ہیں:

    1: بیس ‌پندرہ (twenty fifteen) ورژن 1.2
    2: بیس چودہ (twenty fourteen) ورژن 1.4
    3: بیس تیرہ (twenty thirteen) ورژن 1.5
    4: ایسٹیروئڈ (Asteroid) ورژن 1.2.0
    5: کیچ بوکس (Catch Box) ورژن 3.6
    6: فرنٹیر (Frontier) ورژن 1.2.4
    7: ایم‌ایچ پیورٹی (MH Purity Lite) ورژن 1.1.6
    8: ربرسول (Rubbersoul) ورژن 1.4.5
    9: زیرو گریوٹی (Zerogravity) ورژن 1.4.5

    یہاں سے 7زپ فائل ڈاؤنلوڈ کریں فائل سائز 8 ایم‌بی.

    کسی بھی مسئلے کی صورت میں یہاں لکھیں۔ ترجمہ کی نامکمل فائلیں مختلف ذرائع سے حاصل کی ہیں اور کئی میں ترجمہ غلط تھا۔ جہاں جہاں مجھے نظر آیا وہاں درستگی کی کوشش کی ہے لیکن اب بھی کئی سٹرنگز غلط ہیں۔ بہت سے ترجمے میں نے خود کیے ہیں اور ان میں سے بھی چند نامناسب ہیں، کیونکہ میں خود ورڈپریس استعمال نہیں کرتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. اسد

    اسد محفلین

    مراسلے:
    1,090
    موڈ:
    Busy
    ورڈپریس 4.2.4 نامکمل اردو ترجمہ فائلز اور نو اردو تھیمز اور اردو ایڈیٹر پلگ‌ان کے ساتھ: اردوپریس 4.2.4 (نیم حکیم) پری‌ویو

    ورڈپریس 4.2.4 ایک سیکیورٹی اور مینٹیننس ریلیز ہے۔ اس پیکج میں ورڈپریس کی نئی ریلیز کے علاوہ اور کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

    یہاں سے 7زپ فائل ڈاؤنلوڈ کریں. فائل سائز 8 ایم‌بی.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر