اردوویب کے موجودہ ایرر

زیک

مسافر
آپ لوگوں نے محسوس کیا ہو گا کہ محفل میں چند دنوں سے ایرر آ رہے ہیں اور یہ کچھ وقت مشکل سے کھلتی ہے۔ مگر یہ مسئلہ صرف محفل کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اردوویب کے تمام ڈائنامک پیجز کے ساتھ ہے جیسے اردوویب بلاگ، وکی، وغیرہ۔

ہوا یوں کہ اردوویب اب شیئرڈ ہوسٹنگ کے لئے بڑی ہو گئ ہے۔ اس لئے ہم نے سوچا کہ وی‌پی‌ایس ہوسٹنگ لے لی جائے۔ ایک ہفتہ پہلے ہم نے اپنے موجودہ ہوسٹ ہی سے وی‌پی‌ایس ہوسٹنگ لی۔ بہتر ہوسٹنگ کا خمیازہ ہمیں پچھلے کچھ دن سے بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اس کی پہلی وجہ کچھ ہوسٹنگ کمپنی کی طرف گڑبڑ تھی کہ وہ ہمیں طے‌شدہ میموری سارا وقت نہیں دے رہے تھے اور ہماری میموری الاٹمنٹ میں گڑبڑ ہو رہی تھی۔ وہ مسئلہ امید ہے کہ اب ختم ہو گیا ہے۔

مگر ابھی بھی مسائل باقی ہیں۔ اصل میں جب پاکستان میں دن ہوتا ہے تو ہمارے سرور پر لوڈ بہت بڑھ جاتا ہے اور کل میموری ہماری طے‌شدہ برسٹ میموری سے بھی آگے نکل جاتی ہے۔ ہم چیک کر رہے ہیں کہ کون کون سے سکرپٹ زیادہ میموری کھاتے ہیں اور ان میں سے کون کون سے ضروری ہیں اور کن کو غائب کیا جا سکتا ہے تاکہ میموری کی ضروریات کو ایک حد کے اندر رکھا جا سکے۔

اسی وجہ سے محفل کے کچھ فیچرز بھی فی الحال ختم کئے گئے ہیں۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ہے کہ اس ہفتے روزانہ شاید کوئ ایک چیز جیسے بلاگ یا اردو لائبریری وکی سائٹ وغیرہ 24 گھنٹے کے لئے بند کی جائے گی۔ اس بارے میں میں اسی تھریڈ میں اعلان کروں گا کہ کونسی چیز کب سے کب تک بند ہو گی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہر ایک کی میموری کی ضروریات کا تخمینہ لگایا جا سکے۔
 

زیک

مسافر
پیر یعنی سوموار مارچ 9 کو میرے صبح کے 11 بجے (utc-5) یعنی پاکستان کے رات کے 9 بجے محفل کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کیا جا رہا ہے۔ پلیز نوٹ کر لیں۔
 

زیک

مسافر
منگل کو پاکستان ٹائم رات 8 بجے اردو سیارہ ڈاؤن ہو گا۔

بدھ کو اسی وقت اردوویب بلاگ ڈاؤن ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کب کی بات کر رہے ہو بھائی، اس کو واپس آئے 24 گھنٹے سے بھی زیادہ کا وقت گزر گیا ہے۔
 

عسکری

معطل
کر لیتے ہیں یار کبھی ٹرائی کرو اپ بھی یہ محفل کا ڈاؤن ہونا محفل کی شہرت داغدار کر رہا ہے بھئی یہ اگر میرے بس میں ہو تو بل گیٹس کو لاؤں اور اس کو بولوں کے بھائی اس کو بنوا اپنے بندوں سے تب تو گھر جا سکتا ہے ۔کیونکہ اس کی دوکان کا سارا مال ہم چلا رہے ہیں۔مجھے تو یہ ایریر کوئی گہری سازش لگتی ہے پڑوسی ملک کی۔
 

زیک

مسافر
اب اس وقت اردوویب کی تمام سائٹس کو میں نے ڈاؤن کیا ہے سوائے محفل اور ہوم پیج کے۔ ایسا 24 گھنٹے تک رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم کے ڈاؤن ہونے سے اس کی شہرت کو کوئی داغ نہیں لگ رہا ہے۔ ویب سائٹس کو مینٹینینس کے لیے بند کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ اردو ویب پر کافی زیادہ سرور ریسورسز کا استعمال ہو رہا ہے اور ہم اسی کی وجہ معلوم کرنا چاہ رہے ہیں۔
 
شہرت کا کیا ہے میاں۔ میرے خیال میں اپنے پورے انٹرنیٹ دور میں مجموعی طور پر اتنی بار 500 کا ایرر نہیں دیکھا ہوگا جتنا اکیلے محفل میں دیکھ لیا۔ بھر بھی پیج ریفریش کرنے سے باز نہیں آتا۔ :)
 

عسکری

معطل
پر میرا تو دل نہیں لگتا نبیل بھائی اس کا کیا کروں یہ چکر اب ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے۔بخدا میں کبھی اردو ویب کی دوسری سائٹس پر نہیں گیا سوائے کل کے۔ان سب کو ڈاؤن کرو کوئی مسئلہ نہیں;)
 
محفل کے علاوہ بھی اردو ویب کی ایک سائٹ میرے علم میں آئی ہے جو کہ ڈاؤن نہیں ہے۔ اصل میں کچھ کام کر رہا تھا اس کو لیکر تو اچانک چیک کیا کہ کہیں وہ بھی تو ڈاؤن نہیں۔ :)
 

arifkarim

معطل
محفل فورم کے ڈاؤن ہونے سے اس کی شہرت کو کوئی داغ نہیں لگ رہا ہے۔ ویب سائٹس کو مینٹینینس کے لیے بند کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ اردو ویب پر کافی زیادہ سرور ریسورسز کا استعمال ہو رہا ہے اور ہم اسی کی وجہ معلوم کرنا چاہ رہے ہیں۔

مجھے بھی انڈیا پر شک ہے۔۔۔۔:)
 
Top