اردوویب ڈونیشن

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم منتظمین کرام
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
یہ صرف اک وقت گزارے کی محفل ہی نہیں ہے ہم پردیسیوں کے لیے ۔
بلکہ ہمارا پیارا گھر ہے یہ ۔
یہ ڈونیشن یا عطیات براہ راست ڈریم ہوسٹ والوں کو ہی سینڈ کرنے لازم ہیں ۔
یا کوئی اور آسان طریقہ بھی ہے ۔
ڈریم ہوسٹ والے پے پال اکاؤنٹ مانگتے ہیں جو کہ میرے پاس ہے ہی نہیں ۔
اگر کوئی اور طریقہ ہے تو براہ مہربانی آگاہ کریں
شکر گذار رہوں گا ۔
نایاب
 
ارم

محفلین
اگر پاکستان میں ہو تو مجھے بھیج دو میں اتنی مالیت پے پال سےا نہیں بھیج دوں گا
 
MyOwn

محفلین
میرے پاکستان میں‌کافی سارے دوست ہیں۔ جس شہر میں اپ مناسب سمجھیں مجھے بتا دیں میرا نمائندہ پیسے لے لے گا اور اتنی ہی رقم میں‌پے پال کر دوں‌گا۔:)
 
مظہر کبھی کبھی گمراہ کن ہوسکتا ہے

زمانہ کس قدر آیا ہے گمراہی کا محفل میں
بنے لڑکے یہاں لڑکی زمانے کو لبھاتے ہیں

بھائی ارم کوئی مسئلہ تھا تو بتا دیتے ، یا کوئی مشترک نام رکھ لیتے جو دونوں میں چلتا جیسے کہ
خورشید
شمیم
رحمت
وغیرہ
ایسی بھی کیا پڑی کہ شناخت کو مقلوب کرنا پڑا ۔ یار یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ تمام خواتین ارکان تمام مرد ارکان کی بہنیں ہیں ۔ ہماری فیملی کے رکن بننا ہے تو نقاب پہن کہ مت آؤ ۔ دیکھو ہم لڑتے بھی ہیں جھگڑا بھی کرتے ہیں ۔ اختلاف بھی کرتے ہیں لیکن سچ کہوں تو دکھ ہوا مجھے یہ حرکت دیکھ کر
 
نایاب

لائبریرین
میرے پاکستان میں‌کافی سارے دوست ہیں۔ جس شہر میں اپ مناسب سمجھیں مجھے بتا دیں میرا نمائندہ پیسے لے لے گا اور اتنی ہی رقم میں‌پے پال کر دوں‌گا۔:)

السلام علیکم
محترم MyOwn جی
کوئی ایڈریس کوئی اکاؤنٹ نمبر کوئی فون نمبر ،،
سعودی عرب میں کوئی نمائندہ ہے تو آگاہ کریں ۔
مہربانی
نایاب
 
نبیل

تکنیکی معاون
نایاب، آپ کی محبتوں کا شکریہ۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ڈریم ہوسٹ میں پیسے بھیجنے کے لیے پے پال کا اکاؤنٹ درکار ہے۔ ہمارے کئی دوستوں نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ڈونیشن بھیجی ہوئی ہے۔ میری درخواست ہے کہ باقی دوست اس سلسلے میں ہماری مدد فرمائیں کہ آیا ڈریم ہوسٹ کو پیسے بھیجنے کے لیے پے پال کا اکاؤنٹ واقعی ضروری ہے؟
 
محترم نبیل بھائی
سدا خوش رہیں آمین
آپ نے اس محفل اردو کو سجانے میں
اور ترویج اردو زبان کے لیے
جتنی محنت و ریاضت کی ہے ۔
اس کا اجر تو صرف اللہ تعالی ہی دے سکتا ہے ۔
میں نے ڈریم ہوسٹ کا وزٹ کیا تھا ۔
تو میسج ملتا ہے کہ
Please select the amount you'd like to donate now!

We use PayPal to process all donations!
نایاب
 
زیک

تکنیکی معاون
ڈونیشن کے لئے پےپال کے اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ویزا، ماسٹرکارڈ، امریکن ایکسپریس یا ڈسکور کوئ بھی کریڈٹ کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

پہلے صفحے پر آپ amount لکھیں گے تو اگلے صفحے پر وہ آپ سے کریڈٹ کارڈ کی تفصیل پوچھے گا۔
 
محترم زیک جی
بہت شکریہ توجہ سے نوازنے پر
میں نے چیک کر لیا ہے
بہت شکریہ
سدا خوش رہیں آمین
 
ڈونیشن کے لئے پےپال کے اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ویزا، ماسٹرکارڈ، امریکن ایکسپریس یا ڈسکور کوئ بھی کریڈٹ کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

پہلے صفحے پر آپ amount لکھیں گے تو اگلے صفحے پر وہ آپ سے کریڈٹ کارڈ کی تفصیل پوچھے گا۔

زیک بھائی ان سارے کارڈز وغیرہ کے علاوہ کوئی اکاونٹ نمبر ؟ کیونکہ ان میں‌سے ایک بھی نہیں‌ہے میرے پاس
 
شمشاد

لائبریرین
ہونے کو تو ہمارے یہاں ایک ناہید اسلم بھی تھے۔ اب ناہید بھلا کیسے مردوں کا نام ہوتا ہے۔
 
Top