چوتھی سالگرہ اردوویب پری-کے میں

زیک

مسافر
چار سال پہلے جب اردوویب کا آغاز ہوا تو انٹرنیٹ‌ پر اردو سائٹس (رومن اردو کو شامل نہ کرتے ہوئے) بہت کم تعداد میں تھے اور اردو فورمز تو محض رومن اردو پر ہی اکتفا کرتے تھے۔ آج اردو سائٹس کی تعداد میں خاصہ اضافہ ہو چکا ہے اور کچھ مستقل اور بہت سارے عارضی فورمز بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔ نسخ فونٹس کے علاوہ اب کچھ نستعلیق فونٹس بھی آ چکے ہیں جس سے محبانِ اردو کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہوئ۔ پھر بھی اردو نیٹ کی دنیا میں خال خال ہی ہے۔ exponential growth ابھی تک دیکھنے میں نہیں آئ۔ آج بھی بہت سارے اردوداں جب اپنے انگریزی سائٹ پر کچھ اردو لکھنا چاہتے ہیں تو انپیج سے امیج بنا کر اپلوڈ کر دیتے ہیں۔ اردو کمپیوٹنگ endangered نہیں ہے مگر ابھی بھی اسے بہت پھیلنے کی ضرورت ہے۔

پچھلا سال اردوویب پر میرے لئے کچھ حد تک مایوس‌کن رہا۔ میں نے ارادہ کیا تھا کہ یہ سال کافی حد تک اپنے کچھ آئیڈیاز اور پراجیکٹس پر کام کروں گا جس کے نتیجے میں محفل پر کم ہی نظر آنے کا ارادہ تھا۔ مگر ہمارے سرور کے مسائل وغیرہ نے ایسے گھیرا کہ بہت وقت backend ہی پر صرف ہو گیا۔ یعنی محفل پر گپ شپ بھی ختم ہوئ اور کوئ پراجیکٹ‌ بھی میرے پاس دکھانے کو نہیں ہے کہ سال میں کیا کیا۔

سالگرہ کے موقع پر میں اکثر کچھ اعداد و شمار ڈسکس کرتا ہوں۔ معذرت کہ میں اس وقت چھٹیوں پر جانے کی تیاری میں ہوں اور انہیں اکٹھے نہیں کر سکا۔ دو ہفتے میں جب واپسی ہو گی تو امید ہے کہ اسی تھریڈ‌ کو آگے بڑھاؤں گا۔

اگلے سال کے لئے اگر ہمارا کچھ فوکس ہونا چاہیئے تو میرے خیال میں وہ لائبریری ہے۔ لائبریری ایک انتہائ اہم پراجیکٹ ہے اور اسے بہتر بنانے اور streamline کرنے کی کافی ضرورت ہے تاکہ اس کا infrastructure مستقل بنیادوں پر کھڑا ہو سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ زیک۔ آپ کا فورم کے آپریشن کو سٹیبل کرنے کے لیے کام ہی بہت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ آپ کی بات درست ہے کہ اردو ویب پر سرور کے مسائل کے باعث کئی اہم پراجیکٹس پر پیشرفت نہیں ہو پائی ہے۔ جہاں تک لائبریری پراجیکٹ کا تعلق ہے تو میں بھی باقی کاموں سے فارغ ہو کر یکسوئی سے اس پراجیکٹ کا کام سنبھالنا چاہتا ہوں۔ میری کوشش ہو گی کہ کسی طرح dtp سوفٹویر کا وی بلیٹن کے ساتھ انٹرفیس تیار کر لیا جائے۔ اگر یہ ممکن ہو جائے تو اس کے بعد لائبریری پراجیکٹ کا کام ایک ورک فلو کے تحت کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔
 
Top