اردومحفل کے رکن اور سی این بی سی پاکستان کے رپورٹرزین الدین کوریج کے دوران زخمی

عثمان غازی

محفلین
945653_588868691146473_520977185_n.jpg


سی این بی سی پاکستان کے بہادررپورٹرزین الدین دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگئے، زین الدین بولان میڈیکل کمپلکس کوئٹہ میں دھماکے کی کوریج کے دوران زخمی ہوئے، وہ اپنے ساتھی کیمرہ مین کی خیریت دریافت کرنے کے لیے عارضی پناہ گاہ سے نکلے کہ اچانک گولیوں کانشانہ بن گئے، کسی نے بتایاکہ زین اردومحفل کے بھی رکن ہیں تو خیال آیاکہ محفلین کے علم میں بھی یہ بات لائی جائے
پاکستانی صحافی سخت ترین حالات میں قوم کو خبرپہنچانے کا فریضہ انجام دیتے ہیں، دنیامیں صحافیوں کوافغانستان اورعراق کے بعد اگرسب سے زیادہ کہیں ہتک آمیزرویوں، تشدداور مظالم کا نشانہ بنناپڑتاہے تو بدقسمتی سے وہ وطن عزیزپاکستان ہے
صحافیوں سے اپنوں کو بھی شکایات ہوتی ہیں اورغیروں کے ستم تواپنی جگہ آپ ہیں، صحافی شایدمعاشرے کا وہ حصہ بن گئے ہیں جو کسی کو پسندنہیں مگر وہ اپنے حصے کا کام کرتے رہتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
جی عثمان بھائی یہ اردو محفل والے ہی زین ہیں۔

ان کی صحت و تندرستی کے لیے سب ہی اراکین دعاگو ہیں۔

اس کے لیے الگ سے دھاگا کُھلا ہوا ہے۔
 
Top