اردوداں کہانیوں کی تلاش میں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
میرے بلاگ پر کافی لوگ گوگل یا کسی اور تلاش سے پہنچتے ہیں۔ “اردو“ یا urdu میرے بلاگ پر پہنچنے کے لئے ایک آسان search term ہے۔ مگر سب سے زیادہ لوگ کیا تلاش کرنا چاہتے ہیں؟ اردو میں فحش کہانیاں!

کئی لوگ میرے بلاگ پر تبصرہ کر کے یہ ڈیمانڈ کر چکے ہیں کہ انہیں ایسی کہانیوں کی تلاش ہے۔ انہی تبصروں کی وجہ سے مجھے خیال آیا کہ چیک کروں کہ جون کے مہینے میں کتنے لوگ میرے بلاگ پر ایسی کہانیاں تلاش کرتے ہوئے آئے۔ پتہ چلا کہ تقریباً 1100 لوگ۔ اور اس میں میں نے صرف اردو فحش کہانیوں کی تلاش والے شامل کئے ہیں۔ جہاں سیکس کا ذکر ہے مگر اردو یا کہانیوں کا نہیں وہ میں نے نہیں گنے۔

اب ہے کوئی مائی کا لعل جو عوام کی ڈیمانڈ پوری کرے اور ایسی کہانیون کی سائٹ کا آغاز کرے۔ :wink: میرے بلاگ کی ٹریفک سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسی سائٹ بہت مقبول ہو گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب زکریا بھائی، تو پھرابتداء کریں، ہو سکتا ہے کہ اسی محفل کے کئی خفیہ (اٍن ایکٹیو) ممبران اس “نیک“ کام میں آپ کی مدد کریں جو محض‌اسی وجہ سے ہی ان ایکٹو ہیں کہ ان کے مطلب کی کوئی “چیز“ یہاں نہیں ہوتی :)
غلام
 

نعمان

محفلین
میرے خیال میں ایسی کہانیوں کا ویب سائٹ ہونا چاہئے۔ مگر پاکستان میں انٹرنیٹ پر کوئی قانون سازی نہیں اسلئے عین ممکن ہے کہ ایسا سائٹ چلانے والا یا تو پکڑا جائے یا پھر وہ سائٹ پاکستان میں بلاک ہوجائے۔ میں ایسی کہانیاں شوق سے پڑھتا ہوں۔ مگر افسوس کہ اردو میں اس سلسلے میں کوئی معیاری مواد موجود نہیں ہے۔ اگر کوئی بیرون ملک رہنے والا دوست میری مدد کرے تو میں ضرور اس میدان میں کام کرنا چاہوں گا۔

تو ہے کوئی؟
 

باسم

محفلین
اردو ویب کو اگر نا کارہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام شروع کریں
میرا خیال ہے کہ اسے اردو ویب پر ہر گز نہ شروع کیا جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب کا تو اس پورے قصے میں نام ہی نہیں ہے۔ آپ لوگ بلاوجہ ایک مذاق کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ منصور۔ بالآخر تم نے ایک فحش اور نجس مواد پر مشتمل سائٹ‌ کا پتا لگا ہی لیا۔ اس بلاگ کی تھیم اور اس کے نام سے ہی اس کے لکھنے والے کے باطن کا اظہار ہو رہا ہے۔
 

نعمان

محفلین
اردو ویب پر نہیں اس کے باہر اگر کوئی اس قسم کا کوئی سائٹ بنانے مینٹین رکھنے اور مواد حاصل کرنے کے لئے میرا تعاون چاہے تو میں حاضر ہوں۔ قیصرانی معیاری سے مراد یہ ہے کہ اکثر پاکستانیوں یا پاکستانی ماحول میں لکھی گئی جنسی کہانیاں کافی گھٹیا ہوتی ہیں۔ ان کہانیوں کو دلچسپ، پرتجسس، مزیدار اور اصلاحی بھی بنایا جاسکتا ہے۔ خیر بات کچھ بی بی سی کی سیریز بات تو کرنا پڑے گی کی طرف نکل رہی ہے۔ جس پر میں ایک پوسٹ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 

humanalii

محفلین
لوگ کیا کیا نہیں کرتے

آج رات بھی معمول کے مطابق میں اردو فیڈ پڑہ رہا تھا کہ جا پہنچا میں کالو کے بلاگ پر تبصرہ لکھنے اور پھر یہاں آیا ہوں کہ کچھ یہاں بھی لکھو

http://www.pkblogs.com/kalopk/2006/11/blog-post.html

ہونا چاہیے جی سب کچھ ہونا چاہیے ۔۔ پر کہانیوں کا جہاں تک تعلق ہے تو میرا ایک مشورہ ہے مانیں نا مانیں پر ایسی ویب سائٹ کا ہوسٹ اور ایڈمنسٹریٹر ایک خاتون کو ہی ہونا چاہیے کیونکہ ۔۔ اس قسم کی کہانیوں میں میں کردار تو اسی کا ہی ہوتا ہے ۔۔ اور یہ زکریا جی بتانو بھول گئے کے آپ کو کیا لگتا ہے کہ زیادہ تعداد سرچرز میں کس کی تھی لڑکوں کی یا لڑکیوں کی ۔۔ اب سرچ کی ورڈ سے اندازہ ہو جایا کرتا ہے کے کیسے ورڈ لڑکے لکھےینگے اور کیسی لڑکیاں میرے خیال میں تو زیادہ تعداد لڑکوں کی ہونی چاہیے سو ۔۔ اردو کہانیوں والی ویب سایٹ کا کرتا دھرتا کسی لڑکی کو ہونا چاہیے امید ہئ کہ زکریا میری بات سے اتفاق کرینگے ۔
 

زیک

مسافر
آپ لوگ معلوم نہیں کن چکروں میں پڑ گئے ہیں۔ میں نے تو مذاق میں بات کی تھی۔ میرا موضوع تو یہ تھا کہ میرے بلاگ پر بہت لوگ آتے ہیں اس طرح کی تلاش کرتے ہوئے اور تبصرہ بھی کرتے ہیں (یہاں اور یہاں

باقی فحش کہانیاں اگر آپ چاہیں تو لکھیں (یا نہ لکھیں) اور چاہیں تو پڑھیں (یا نہ پڑھیں)۔ اردوویب پر البتہ ایسی کوئی چیز نہیں آئے گی۔
 

نعمان

محفلین
چلیں کم از کم humanali اور میں تو یہ بات قبول کرچکے ہیں کہ ہم اس قسم کی کہانیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اف خدا کتنے برے ہیں ہم لوگ۔ میرے ایک دوست کہتے ہیں کہ قیامت کے دن تم ایسے لوگوں کو کھولتے تیل کی کڑاہی ڈال کر تمہارے پکوڑے تلے جائیں گے اور جب تم ہاتھ پیر مارتے چیختے ہوئے اوپر آؤگے تو ایک بڑی سی کفگیر تمہارے سر پر مار کر تمیہیں واپس تیل میں ڈبویا جائے گا۔ میں اس سے پوچھتا ہوں کہ کتنی دیر تک کیونکہ مسز کوکب خواجہ اپنی پکوڑوں کی تراکیب میں یہ بتانا نہیں بھولتیں کہ جب تک پکوڑے سنہرے نہ ہوجائیں۔ تو میرے دوست کہتے ہیں افسوس فرشتے مسز کوکب خواجہ کا دسترخوان نہیں پڑھتے اور عین ممکن ہے ٹی وی پر آنے اور روزے داروں کے سامنے اشتہاء انگیز کھانے بنانے کے جرم میں مسز کوکب خواجہ بھی ہمارے ساتھ کڑاہی میں ڈالی جائیں۔ چلیں اچھا ہے تب میں مسز کوکب خواجہ سے یہ ضرور پوچھ لونگا کہ وہ اپنے چوتھائی انچ لمبے ناخن اتنے کھانے بنانے کے بعد بھی مینٹین رکھنے میں کیسے کامیاب رہتی ہیں۔ اور میری امی بھی یہ جاننا چاہتی ہیں کہ وہ ساڑھیاں کہاں سے خریدتی ہیں۔ ہوسکتا ہے تب موقع ملے تو میں ان سے آٹوگراف بھی لے لوں۔

ایک اور سوال جو میرے ذہن میں آتا ہے وہ یہ کہ کیا کڑاہی میں ڈالنے سے پہلے ہمیں بیسن یا کارن فلور میں رگڑا بھی جائے گا اور دیگر اجزائے ترکیبی کیا ہونگے؟

ویسے اگر میرے اور ہیومن علی کے علاوہ اور کوئی صاحب اسے برے خیالات اور گندی ذہنیت رکھتے ہوں تو مجھے بذریعہ ذاتی پیغام مطلع کریں ہم لوگ مل کر اس کا کچھ کرتے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
بات پھر ذہنی بلوغت کی آجاتی ہے۔ پاکستان کی موجودہ جوان اور ادھیڑ نسل کو امیرالمومنین اور اُن کی باقیات نے اپنی نظریات کا وہ آہنی خول پہنایا ہے کہ ہم دولت شاہ کے چوہے بن گئے۔ اس دوران پلنے والی نسلیں بالغ ہی نہیں ہوئیں جن کا خمیازہ آج صرف پاکستانی ہی نہیں ساری دنیا بھگت رہی ہے۔ کیا اس سے پہلے مسلمان دنیا میں نہیں بستے تھے اگر تھے تو طلسم ہوشربا، لیل و الف لیل کے قصے کس نے لکھے؟
ضرورت معیاری ادب کی تخلیق و رواج ہے۔ ورنہ منٹو، عصمت اور کرشن چندر کے شاہکار بھی ان کے نزدیک شہوت انگیز تھے۔ یہ سب ادبی حبس کا نتیجہ ہے فقط پندونصائح اور مزہبی کتب سے معتدل معاشرہ وجود میں نہیں آسکتا۔
بی بی سی کا نیا سلسلہ کافی لوگوں کو سچنے پر مجبور کر رہا ہے اور لوگ ایک دوسرے سے چھپ کر یہ سب باتیں پڑھتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔
یہ ضرور ہے کہ ہر بات کا ایک مقام ہوتا ہے۔ مسجد کی بات مسجد میں اور میخانے کی میخانے تک جب حدود توڑی جائیں تو فساد برپا ہوگا اور سماج کی اپنی حدود ہوتی ہیں لیکن اگر کوئی سماج ہو ورنہ جنگل میں تو سب اپنی اپنی بولتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نعمان نے کہا:
ویسے اگر میرے اور ہیومن علی کے علاوہ اور کوئی صاحب اسے برے خیالات اور گندی ذہنیت رکھتے ہوں تو مجھے بذریعہ ذاتی پیغام مطلع کریں ہم لوگ مل کر اس کا کچھ کرتے ہیں۔
دیکھیں بھائی، جو آپ پسند کرتے ہیں یا جو پسند نہیں کرتے، وہ آپ کا ذاتی فعل ہے۔ ہم کیوں اس پر تبصرہ کریں۔ یا ہم کیوں بات کو آگے بڑھائیں؟ آپ کے کہانیاں پڑھنے سے باقی دنیا پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور باقی دنیا کے منع کرنے سے کوئی ایسی کہانیاں پڑھنے سے رکے گا بھی نہیں۔ توجو جیسے چل رہا ہے چلنے دیں

باقی اس کو پھیلانے کا جہاں تک ارادہ ہے، وہ آپ کا ذاتی پروگرام ہے۔ یعنی اگر آپ یہ کام کرنا چاہیں تو امید ہے کہ آپ کو ساتھی مل ہی جائیں گے۔ آج تک کوئی اچھا یا کوئی برا کام اس وجہ سے نہیں رک پایا کہ اسے کرنے والے کوئی نہیں تھے

ایک درخواست ہے کہ اس سلسلے پر بات چیت ادھر ہی روک دیں۔ مزید بات چیت سے بات بگڑے گی، سنورے کی نہیں۔ کیا میں ایڈمن سے یہ امید رکھوں‌کہ وہ اس دھاگے کو مقفل کردیں اور یہ بھی کہ آپ دوست برا نہیں‌ منائیں گے؟
 

باذوق

محفلین
اس دھاگے کو حذف کیا جائے

السلام علیکم!
باذوق انتہائی سنجیدگی سے اردو محفل کی انتظامیہ کو مشورہ دینا چاہے گا کہ اس دھاگے کو مقفل نہیں بلکہ فوری حذف کیا جائے ۔

نعمان :
تکنالوجی کے حوالے سے آپ کی صلاحیتوں کے سبب مَیں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں ۔۔۔ اور آپ کے بعض خیالات کی تائید میں ۔۔۔ میرا یہ جواب بھی دیکھ لیں ۔ ( یہ میرا تبصرہ ہے ایک بلاگ پر )۔
لیکن ۔۔۔ اِس دھاگے کے موضوع سے مجھے سخت اختلاف ہے اور برادر قیصرانی کے مشورے سے میں صد فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ اس قسم کے ذاتی معاملات پر برسرِ عام بحث مت کریں اور اس کی جگہ ای۔میل استعمال کر لیں ، شکریہ ۔

زکریا :
آپ کے والد محترم نے ابھی حال ہی میں ، ان کے ایک بلاگ پر میرے تبصرے کے جواب میں یوں چند سطریں لکھی ہیں ، ملاحظہ فرمائیں :
امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے علاوہ اللہ سبحانہ و تعالٰی کا حکم ہے تعاونو علی البرِّ والتقویٰ ولا تعاونو علی الاثمِ والعدوان ۔ یعنی نیکی کا ساتھ دو اور بدی کا ساتھ نہ دو ۔ برائی کو دوہرانے سے بھی منع فرمایا گیا ہے ۔ عرصہ دراز گذرا میں نے شعیب کا بلاگ کھولنا ہی چھوڑ دیا ہوا ہے کیونکہ میرے نزدیک گناہ والی جیز کو دیکھنا یا پڑھنا بھی گناہ ہے سوائے اس کے کہ ہدائت کیلئے صرف ایک بار دیکھ کر سمجھایا جائے ۔

ہمارے ان بزرگ محترم کا یہ قول اگر ہمارے نزدیک قابلِ احترام ہے تو فوراََ سے پیشتر اس دھاگے کو حذف کیا جانا چاہئے ۔
وما علینا الا البلاغ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top