کاشفی
محفلین
اربوں روپے کے مضاربہ فراڈ کیس کا مرکزی ملزم مفتی احسان گرفتار
اسلام آباد…نیب نے اربوں روپوں کے مضاربہ فراڈ کیس کے مرکزی ملزم مفتی احسان الحق کو اسلام آباد سے حراست میں لے لیا ہے۔ نیب راولپنڈی ذرائع کے مطابق اربوں روپے کے مضاربہ فراڈ کیس میں مفتی احسان الحق کو اسلام آباد میں چھاپہ مار کرحراست میں لیا گیا۔ مفتی احسان کو اس سے پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا اور اس شرط پر رہا ئی ملی کہ وہ متاثرین کو ادائیگی کے لئے ہرماہ نیب کو دس کروڑ روپے دیں گے مگر ملزم نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جب کہ اس کے خلاف مزید ایک ہزار درخواستیں آئیں جس پر ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔