ادھورے خواب

ادھورے خواب

گاوں کی بڑھیا
چرخہ کاتتے سوچ رہی ہے
کہ اس کا بیٹا
مل ورکر سے
مل مالک بن جائے تو
اس کا یہ ست رنگا چرخہ
پھر بھی اس کے ساتھ رہے گا
بیٹھک میں سجے گا
اوریہ زمانہ
اس کو ڈیکو ریشن پیس کہے گا!
٭٭٭
 
Top