ادھر آئیے حضور!

سلمان حمید

محفلین
پاس کر یا اصلاح کر۔ شکریہ

آنکھوں سے راستہ ہے ادھر آئیے حضور
یہ دل تو آپ کا ہے ادھر آئیے حضور

بے خوف وارکیجئے گھبرائیے نہیں
یہ گھاؤ سابقہ ہے ادھر آئیے حضور

کیوں فاصلے بڑھا لیے خوفِ خدا کریں
یہ کیسا رابطہ ہے ادھر آئیے حضور

مجبور ہیں بہت کہ مرے دل سے آپ تک
میلوں کا فاصلہ ہے ادھر آئیے حضور

جس سمت کو بھی جائیے دنیا میں ہر جگہ
دکھ درد جا بجا ہے ادھر آئیے حضور

الفت کی اس بحث کو زمانے پہ چھوڑیئے
پیچیدہ مسئلہ ہے ادھر آئیے حضور

کل تک کی بات اور تھی پر آج میرا دل
بے چین، بے وجہ ہے ادھر آئیے حضور

ہولے سے مسکرا کے کدھر چل دیے ہیں آپ
ایسا بھی کیا ہوا ہے ادھر آئیے حضور

میت سے مری دور کھڑے رو رہے ہیں کیوں
چھوٹا سا سانحہ ہے ادھر آئیے حضور

کیوں شہر بھر کی بات پہ برہم مزاج ہیں
یہ میرا فیصلہ ہے ادھر آئیے حضور

سلمان حمید​
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
بحث ۔ اور ۔وجہ۔ کا تلفظ ٹھیک استعمال نہیں کیا گیا۔انہیں درد کے وزن میں استعمال کیا جائے گا۔
پر برہم بھی ٹھیک نہیں پہ برہم کیا جا سکتا ہے۔
 
سلمان حمید

محفلین
بحث ۔ اور ۔وجہ۔ کا تلفظ ٹھیک استعمال نہیں کیا گیا۔انہیں درد کے وزن میں استعمال کیا جائے گا۔
پر برہم بھی ٹھیک نہیں پہ برہم کیا جا سکتا ہے۔
:confused:
پہ برہم تو کر دیتا ہوں، باقی بحث اور وجہ نے سوچ میں ڈال دیا ہے۔ معلوماتی۔
نشاندہی کے لیے بہت شکریہ :)
 
فاتح

لائبریرین
کیوں فاصلے بڑھا لیے خوفِ خدا کریں
یہ کیسا رابطہ ہے ادھر آئیے حضور
شتر گربہ۔۔۔ کریں کی بجائے کیجیے کا مقام ہے۔

مجبور ہیں بہت کہ مرے دل سے آپ تک
میلوں کا فاصلہ ہے ادھر آئیے حضور
ایک مرتبہ پھر شتر گربہ۔۔۔ مجبور "ہیں" کے بعد "مرے" کی بجائے "ہمارے" ہونا چاہیے یا ہیں کی بجائے "ہوں" ہونا چاہیے۔

الفت کی اس بحث کو زمانے پہ چھوڑیئے
پیچیدہ مسئلہ ہے ادھر آئیے حضور
بحث بر وزن فعو باندھا ہے جب کہ اس کا درست وزن فعل ہے۔

کیوں شہر بھر کی بات پہ برہم مزاج ہیں
یہ میرا فیصلہ ہے ادھر آئیے حضور
مفہوم ہی نہیں کھل پایا۔
 
سلمان حمید

محفلین
شتر گربہ۔۔۔ کریں کی بجائے کیجیے کا مقام ہے۔

بہت عمدہ فاتح بھائی، یہ شتر گربہ لے ڈوبا مجھے تو :p کچا شاعر ہوں نا ابھی :(

کریں کی بجائے کیجئے لگانے سے وزن ٹھیک رہے گا؟ جیسے کہ
کیوں فاصلے بڑھا لیے خوف خدا کیجئے
یہ کیسا رابطہ ہے ادھر آئیے حضور

اور یہ ٹھیک رہے گا؟

الفت کے معاملات زمانے پہ چھوڑیئے
پیچیدہ مسئلہ ہے ادھر آئیے حضور
 
فاتح

لائبریرین
بہت عمدہ فاتح بھائی، یہ شتر گربہ لے ڈوبا مجھے تو :p کچا شاعر ہوں نا ابھی :(

کریں کی بجائے کیجئے لگانے سے وزن ٹھیک رہے گا؟ جیسے کہ
کیوں فاصلے بڑھا لیے خوف خدا کیجئے
یہ کیسا رابطہ ہے ادھر آئیے حضور

اور یہ ٹھیک رہے گا؟

الفت کے معاملات زمانے پہ چھوڑیئے
پیچیدہ مسئلہ ہے ادھر آئیے حضور
دونوں اشعار میں مسائل ہیں۔۔۔
1۔ کیجیے کے ساتھ وزن درست نہیں رہتا۔
2۔ معاملات کی ع کھا گئے ہیں آپ اور ماملات باندھ دیا ہے شعر میں۔ یعنی اگر اسے ماملات پڑھا جائے (جو صریحاً غلط ہے) تو وزن برقرار رہ پاتا ہے۔
 
سچ کہتے ہیں سیانے، یہ شاعری واعری میرے بس کا روگ نہیں ہے :(
 
فاتح

لائبریرین
سچ کہتے ہیں سیانے، یہ شاعری واعری میرے بس کا روگ نہیں ہے :(
اچھی بھلی شاعری کرتے ہیں آپ۔۔۔ ذرا زور لگائیں۔۔۔ ہمت ہار کے بیٹھ جانا اچھی بات نہیں۔۔۔ :)
میں اصلاح کے نام پر سپون فیڈنگ کو غلط سمجھتا ہوں۔۔۔
 
سلمان حمید

محفلین
اچھی بھلی شاعری کرتے ہیں آپ۔۔۔ ذرا زور لگائیں۔۔۔ ہمت ہار کے بیٹھ جانا اچھی بات نہیں۔۔۔ :)
میں اصلاح کے نام پر سپون فیڈنگ کو غلط سمجھتا ہوں۔۔۔
یقین کریں فاتح بھائی، جب شعر کو توڑ نے اور پھر جوڑنے کے لیے زور لگاتا ہوں تو ہمت ہار جاتا ہوں کیونکہ کہ اتنا ذخیرہ تو ہے نہیں الفاظ کا۔ جب پہلے بھی اصلاح کے لیے جاتا تھا تو انہوں نے بھی کبھی سپون فیڈنگ نہیں کی بس نشاندہی کر دیتےتھے اور پھر میں خود ہی سر پھوڑتا تھا۔
جو لکھا جائے خود بخود وہ تو آسان ہوتا ہے، جب اپنے لکھے کی ہی اصلاح کرنی پڑے تو پھر اٹھا کر ایک جانب رکھ دیتا ہوں کہ دفع کرو :(
اور پھر کئی اشعار ایسےہیں جو ٹھیک ہی نہیں کیے بلکہ کچھ نیا لکھ لوں تو وہ سنبھال لیتا ہوں۔
 
سلمان اسی طرح سر پھوڑکر ہی اشعار میں خونی تاثیر پیدا ہو جائیگی۔ہمت کریں
 
Top