ادباء و شعرائے کرام عصر حاضر

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اردو لائبریری میں عصرِ حاضر کے ادباء و شعرائے کرام کے ناموں سے گوشہ جات مخصوص کیے جانے کی بابت پہلے ذکر ہو چکا ہے ۔ اس تھریڈ میں عصرِ حاضر کے ادباء و شعرائے کرام کی ایک فہرست تشکیل دینا مقصود ہے ۔ اس حوالے سے آپ تمام اراکین یہاں فہرست کی تشکیل میں تعاون کر سکتے ہیں ۔ آپ جو بھی نام یہاں شامل کریں اگر اس نام کا مختصر تعارف دینا چاہیں تو وہ بھی تحریر کر سکتے / سکتی ہیں ۔

یہاں پر ان تمام ادیب و شعراء خواتین و حضرات کے نام خصوصیت سے ہائی لائیٹ بھی کرنے کی درخواست ہے جو یہاں اردو محفل پر رکن بھی ہیں ۔ اسی ذیل میں تصنیفات کی فہرست بھی اگر یہاں پیش کی جا سکے تو اس کے لیے بھی درخواست ہے ۔


شکریہ

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں اس فہرست کا آغاز بھی کر دیتی ہوں ۔
آصف شفیع صاحب یہاں پر اردو محفل فورم کے رکن ہیں ۔ آپ کی کتب کی فہرست کے لحاظ سے میں اس پوسٹ کو بعد میں اپڈیٹ کر دوں گی ۔


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



-----------------

م م مغل بھائی ، اعجاز انکل کا تعارف لکھنے کے لیے آپ سے درخواست کروں گی ۔ آپ جس انداز میں احترام سے یہاں فورم پر اعجاز انکل کے حوالے سے ذکر کرتے ہیں وہ بہت اچھا لگتا ہے اسی لیے خصوصیت سے آپ سے درخواست ہے ۔

شکریہ


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز انکل کا تعارف ایک اور حوالے سے بھی لکھنا ہے اس کے لیے جویریہ کا انتظار ہے :happy:
اللہ تعالی سے دعا اور امید ہے کہ جویریہ خیریت سے ہوں گی ۔
!
 
بھئی اگر شاعرات کا ذکر بھی یہاں جائز ہو تو میں زہرا علوی بٹیا کا ذکر اپنے ذمہ لونگا۔ کیوں کہ میں ہی انھیں محفل تک لایا تھا۔

اب میں اتنا سخن شناس تو ہوں نہیں اور نہ ہی عزیزہ سند یافتہ ادیبہ ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ان کو مغل بھیا احمد بھیا ش زاد بھیا وغیرہ کے پیچھے والی صف میں بٹھا دوں گا۔
 

مغزل

محفلین
حاضرہوں سیدہ بہن ، بشرطِ فرصت ، ابھی ایکپو میں ایک ایونٹ چل رہا ہے ، اس سے فراغت پاتے ہی انشا اللہ
 
Top