اخبار کی ویب سائٹ کےلئےکیا مناسب ھے ؟

مدرس

محفلین
مجھے اخبار کی سائت بنانی ہے ورڈپریس مناسب ہے یا کچھ اور اردو استعمال کی جائے یا انگلش ؟
اخبار کا لنک یہ ہے لنک
احباب اس سلسلہ میں مشورہ دیں مہربانی ھوگی
 
میرا خیال ہے ورڈ پریس ٹھیک رہے گا اس کے لیئے۔ کیوں کہ اس میں آرکائیوز کو سنبھالنا اور صفحوں کی ترتیب آپ کے لیئے منا سب ہو گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کوئی بھی سی ایم ایس جیسا کہ جوملہ یا کوئی اور بہتر رہے گا۔ ویسے اس کے لئے کسی حد تک پی ایچ پی اور ایچ ٹی ایم ایل کا استعمال آتا ہو تو بہتر رہے گا
 
پردیسی

محفلین
جو لنک آپ نے دیا ہے ۔۔ یعنی تصویری اخبار کا تو۔۔ اس کے لئے سادے ایچ ٹی ایم ایل میں سائٹ زیادہ بہتر رہے گی۔۔۔اگر html5 میں ہو تو سونے پہ سہاگہ، نہیں تو html4 میں بھی بہتر رہے گی
 
دراصل ایسے ای اخباروں کے لیئے زیادہ تر امیج میپ کے ذریعے خبروں کی سرخیوں سے تفصیلی خبر کا لنک ہوتا ہے۔ جس کی سہولت ورڈ پریس میں امیج میپ پلگ اِن کے ذریعے دستیاب ہے اور آپ با آسانی اخبار کے تصویری صفحے کو خبروں کے صفحوں سے منسلک کر سکتے ہیں اور الگ الگ تاریخوں کے فولڈر بنانے کے بجائے ورڈ پریس کا آرکائیو اور سرچ پلگ اِن اور ٹیگز بہت معاون ثابت ہوں گے اس کے علاوہ انڈیکسنگ بھی بہت مفید ہو گی اور پھر سی ای او یعنی سرچ انجن آپٹیمائزیشن کی زبردست سہلوتیں جو ورڈ پریس پہ دستیاب ہیں وہ نہ بھولیں۔
مثال کے طور پر: ejang.jang.com.pk یا پھر ummat.com.pk وغیرہ وغیرہ۔
 
مدرس

محفلین
احباب کا بہت شکریہ
امیج میپ کے ذریعے خبروں کی سرخیوں سے تفصیلی خبر کا لنک ہوتا ہے۔ جس کی سہولت ورڈ پریس میں امیج میپ پلگ اِن کے ذریعے دستیاب ہے​

مجھے اس کے بارے پتہ نہیں کیا اس کی مزید تفصیل اپ بتاسکتے ہیں ؟
 
احباب کا بہت شکریہ

مجھے اس کے بارے پتہ نہیں کیا اس کی مزید تفصیل اپ بتاسکتے ہیں ؟
امیج میپ میں آپ تصویر کے کسی بھی حصے کو کسی دوسرے صفحے کے لیئے لنک کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں ، مثلاََ میری تصویر کے سر پر کلک کرنے سے ایک الگ صفحہ کھلے اور میری گردن پر کلک کرنے سے الگ صفحہ، اسی طرح دائیں کندھے اور بائیں کندھے کو کلک کرنے سے الگ الگ صفحے کھل جائیں۔
جاس میں ایسا ہوتا ہے کہ اخبار کے صفحات اسی طرح تصویری شکل میں ویب سائٹ پر موجود ہوں گے جیسے کہ آپ کے اوپر والے لنک میں نظر آ رہے تھے صرف ہو گا یہ کہ آپ نے ہر خبر کے ڈبے کو اس کی تفصیل کے ایک الگ صفحے سے لنک کیا ہو گا اور جب کسی نے بھی سرخی کو دیکھتے ہوئے اس خبر کی تفصیل پڑھنی چاہی وہ صرف اس خبر کو کلک کر کے اسی کے تفصیل والے صفحے کو کھول سکتا ہے۔ آپ اوپر دیا ہوا جنگ اخبار کا ای پیج جنگ والا لنک کھول کر دیکھ سکتے ہیں کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔
 
امیج میپ کونسا لون کافی سارے ہیں اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی بتادیں
میں نے ورڈپریس انسٹال کرلیا ھے ؟
مہربانی ہوگی
 
اوہ کس طرح استعمال کروں اس کا آپشن نہیں مل رہا
ورڈ پریس کے لیے بہت اچھا پلگ ان ملا ہے یہ ڈیفالٹ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کچھ نئی تبدیلیوں کے ساتھ ہے اور اس میں ایک اضافی بٹن امیج میپ کا ہے۔ یعنی آپ کسی بھی پوسٹ یا پیج میں کوئی تصویر ڈال کے اسے حسب ضرورت میپ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اس سلسلے میں مزید مدد کی ضرورت ہو تو رابطہ کریں ۔

پلگ ان کا ربط۔
 
Top