احوال ملاقات ٍمحفلین :کراچی ونگ (22 جولائی 2018)

اکمل زیدی

محفلین
جی۔۔۔تو یہاں آغاز کرتے ہیں کل کی متوقع ملاقات کا۔۔جو آخر کار طے ہو ا ہی چاہتی ہے۔۔اس لڑی کا مقصد یہی ہو گا کے احوال اور تاثرات سب اپنے اپنے طور پر لکھیں تفصیلی نہیں تو بہرحال کچھ نہ کچھ اپنے تاثرات ضرور قلمبند کریں شرکاء ، اس طرح کسی ایک پر سارا بوجھ نہیں پڑے گا احوال لکھنے کا۔۔یہ ملاقات بہرحال ایک اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں محترم جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب بھی تشریف لا رہے ہیں اور سب کے جانے مانے محمد احمد بھائی بھی اور یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ سید عمران اور محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب کی لائیو نوک جھونک دیکھنے کا موقع بھی ملے گ، باقی اورقابل قدر احباب شامل ہیں جن سے مزید شناسائ ہو گی۔
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
سب شرکاء کی تصویریں چاہیئے ۔
اور ملاقات کی پوری داستان ریکارڈ کر کے ہمارے ساتھ شئیر بھی کرنا ہے آپ لوگوں کو۔
 
آخری تدوین:
Top