احمد ندیم قاسمی صاحب کے تعارف اور افسانے

[size=18[center]]تعارف[/center][/size]

ایک ایسی شخصیت جس نے ادبی دنیا مین بہت جلد ایک مقام حاصل کیا اور اپنی حیرت انگیز تخلیقات سے قاری کو ایک عجیب ہی دنیا میں لے جاتے ہیں اور وہ پہلو بھی بڑی خوبصورتی سے دیکھانے تہیں جو عام حالات میں دیکھنے کو نہیں ملتے ۔ احمد ندیم ضلع سرگودھا کی پہاڑیوں کے درمیان ایک چھوٹے سے گاٶں میں پیدا ہوئے ۔ کئی سال تک گاٶں کے بچوں کے ساتھ ننگے پاٶں اچھلتا کودتا اور سیٹیاں بجاتا شرارتیں کرنا بہترین مشغلہ رہا ۔ فطرت کی آزاد فضاٶں میں پرورش پانے والا یہ شخص جس نے ابتدائی تعلیم اسی گاٶں میں پائی اور بی اے بہول پور کے کالج سے پاس کیا کیا جانتا تھا کہ شہروں میں زندگی کتنی پیچیدہ اور رمانی کتنی غیر فطری اور جذباتی اور کتنی نفسانی ہوتی ہے ۔ وہ کیا جانے کہ بجلی کی روشنی میں کیا کیا اندھیر مج رہا ہے ۔ اس کے پیدائشی شاعرانہ دماغ میں زندگی کی خرابات ، سینمہ ،تھٹر مصنوعی بناوٹی رومان اور کشمکش سودو زیاں کا ایک نقش بیٹھ گیا اور اس نے شعرانہ انداز میں اپنے احساسات کی عکاسی کی مگر شعر اس کے احساسات کی عکاسی کے لیے کافی نہ تھے اس نے شاعری کے ساتھ ساتھ افسانوی انداز بھی اپنایا ۔ شعر ہو یا افسانہ جس ادبی محفل میں پہچا بڑے بڑے نقادوں نے بے اختیار چونک کر دیکھا اور کان لگا کر سنا کیونکہ انہیں اس میں ایک خاص ندرت، تازگی ، نرالہ پن اور منظر کشی کا حیرت انگیز انداز نظر آیا ۔ اخباروں اور رسالوں نے اس ہونہار شاعری اور افسانہ نگاری کو اپنے اوراق میں عزت کی جگہ دی اور چند ہی روز میں شعرو ادب کے حلقوں میں اس کا چرچا ہونے لگا ۔
احمد ندیم قاسمی کے افسانوں کے متعلق ان چند لائنوں میں اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے جذبات اور احسات کو بہت حوبصورت انداز میں پیش کرتے ہیں ان کا کوئی بھی افسانہ ہو پڑھنے والا اپنے آپ کو ایک کردار کی حیثیت سے محسوس کرتا ہے ان کے افسانوں میں ایک عجیب طرح سے ماحول اور کرداروں کو پیش کیا جاتا ہے جو کہ پوری طرح اپنے وجود کی عکاسی کرتے ہیں ۔ احمد ندیم قاسمی کے افسانوی مجموعہ "چوپال " میں غریب کسان کی زندگی اس کے ماحول کی عکاسی اور اس کے جوان جذبات اور عشق و مستی کا رنگ نظر آتا ہے ۔ میں احمد ندیم قاسمی کے ان حیرت انگیز اور جذباتی افسانوں کو انتہائی عزت اور خلوص کے ساتھ ادبی حلقوں میں پیش کرنا چاہتا ہوں اور جدیدیت کے اس دور میں اسی طرح کے ادبی اور تحقیقی حلقے انٹر نیٹ پر بھی تخلیق کیے گئے ہیں جن میں سے ایک تحقیقی اور ادبی حلقہ ہمارا یہ القلم فورم ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ بہت جلد اردو زبان کے حوالے سے ہر تحقیقی ادارے کا نام ہو گا ۔ احمد ندیم قاسمی ممتاز ترین شاعر اور افسانہ نگار ہیں اللہ تعالی ان کو سلامت رکھے اور ان کے علم سے ہمیں مستفید ہونے کے موقع فراہم کرتا رہے۔ میں احمد ندیم قاسمی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اہل فن سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ احمد جیسی علمی شخصیت کو اپنی آنکھوں میں جگہ دیں ۔

سید فیضان الحسن
ادارہ ن والقلم پاکستان​


http://www.alqlm.org/forum/viewtopic.php?t=250
 
Top