اقبال اجتہاد ۔ علامہ اقبال

عاصم مٹھو

محفلین
ہند میں حکمت دیں کوئی کہاں سے سیکھے
نہ کہیں لذت کردار، نہ افکار عمیق

حلقۂ شوق میں وہ جرأت اندیشہ کہاں
آہ محکومی و تقلید و زوال تحقیق!

خود بدلتے نہیں، قرآں کو بدل دیتے ہیں
ہوئے کس درجہ فقیہان حرم بے توفیق!

ان غلاموں کا یہ مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب
کہ سکھاتی نہیں مومن کو غلامی کے طریق!
 
اخری شعر کی تشریع بتائے گا کوئی؟؟؟

یعنی یہ کتاب (قران) آزادی و خود مختاری کا درس دیتی ہے انسان کو انسان کی غلامی سے نجات دلاتی ہے اس لیے غلامانہ سوچ کے افراد اس کتاب سے نہ صرف یہ کہ مستفید نہیں ہوتے بلکہ اس کے مقابل ایسی باتیں کرتے ہیں جس سے انکی اپنی زہنی ساخت کھل کر سامنے آجاتی ہے ۔
استاد محترم جناب @یعقوب آسی اس پر بہتر روشنی ڈال سکتے ہیں۔ میرے بیان میں جو کمی کوتاہی ہے اس کی بھی اصلاح ہو جائے گی۔
 
ادب دوست آپکی بات سے متفق ہوں اور اس پر مزید یہ کہ اسلام جگانے والا دین ہے، آپکو عمل پر آمادہ کرتا ہے۔ سونےسلانے اور کونے کھدرے میں چھپ کر تسبیح پھیرنے کا حکم نہیں دیتا۔
 
ادب دوست آپکی بات سے متفق ہوں اور اس پر مزید یہ کہ اسلام جگانے والا دین ہے، آپکو عمل پر آمادہ کرتا ہے۔ سونےسلانے اور کونے کھدرے میں چھپ کر تسبیح پھیرنے کا حکم نہیں دیتا۔

مصلحت در دینِ عیسٰی غار و کوہ
مصلحت در دینِ ما جنگ و شکوہ
 
ان غلاموں کا یہ مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب
کہ سکھاتی نہیں مومن کو غلامی کے طریق!
محمد یعقوب آسی
استادِ محترم آپ کی توجہ مطلوب ہے

جن کا یہ مسلک ہے وہ بہتر بتا سکتے ہیں کہ ان کو شکایت کس بات سے ہے؟ کیا اس سے کہ "قرآنِ کریم غلامی نہیں سکھاتا"؟۔ وہ تو نہیں سکھاتا!۔
اگر یہاں کتاب سے مراد "قرآن کریم" ہی ہے تو اس کو ناقص کہنے والوں کے لئے کچھ کہنا بے کار بات ہو گی۔ غلامی کے آداب سکھانے والی کتابیں بھی بہت ہیں، اور ان کے عالم اور استاذ بھی بہت ہیں۔ ان سے "فیض" پائیے! وہ سکھائیں گے بھی شوق سے، کہ ان کو تو غلاموں کی ضرورت ہے۔
 
Top