اتنے مہنگے خواب

فرحت کیانی

لائبریرین
پاگل آنکھوں والی لڑکی
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
ٕتھک جاؤ گی۔
کانچ سے نازک خواب تمھارے
ٹوٹ گئے تو پچھتاؤ گی۔
کچے پکے رشتوں کے
دھاگوں کا ریشم کُھل جائے گا۔
سوچ کا سارا اُجلا کندن
ضبط کی راکھ میں دُھل جائے گا۔

تم کیا جانو!
خواب سفر میں دھوپ کے تیشے
خواب اندھیری رات کا دوزخ
خواب خیالوں کا پچھتاوا

تم کیا جانو!!!
مہنگے خواب دیکھنے ہوں تو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں
یا رشتے بھولنا پڑتے ہیں

اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو۔۔
 
Top