مجذوب اب ہائے کوئی تارِ گریباں نہیں رہا (کشکول مجذوب سے انتخاب)

محمد اسامہ سَرسَری نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 2, 2013

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اب ہائے کوئی تارِ گریباں نہیں رہا
    وحشت میں جی بہلنے کا ساماں نہیں رہا

    کب میری وحشتوں سے گریزاں نہیں رہا
    کب مجھ سے دور دور بیاباں نہیں رہا

    وارفتگیٔ شوق کا امکاں نہیں رہا
    آ جا کہ دل میں اب کوئی ارماں نہیں رہا

    مارا جو ایک ہاتھ گریباں نہیں رہا
    کھینچی جو ایک آہ تو زنداں نہیں رہا

    فیضِ بہارِ گلشنِ عارض تو دیکھیے
    جنگل کو رخ کیا تو بیاباں نہیں رہا

    تارِ نفس تو ہے اگر اے پنجۂ جنوں!
    کوئی گلے میں تارِ گریباں نہیں رہا

    قبروں میں جی کے رہ گئے مردے ارے غضب
    کیوں ہوکے قصدِ گور غریباں نہیں رہا

    لے چل اب اضطراب مجھے سوئے لامکاں
    شایانِ وجد عالمِ امکاں نہیں رہا

     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ کا مزید کلام یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
  4. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,891
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بہت خوب جناب بہت شکریہ شریک فرمانے کا۔ اللہ خوش رکھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شکریہ جناب توجہ فرمائی کا۔
     
  6. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,561
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب جناب :)
    کشکول مجذوب مکمل میں شریک کر چکا ہوں
    آپ کی نظر سے گزری ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    واہ عمدہ شراکت جناب :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    پسندیدگی کا بہت شکریہ محترم!
    جی آپ نے جو کشکول شریک محفل کی ہے اسی میں سے دیکھ کر میں نے اسے ٹائپ کیا ہے۔:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ پسند فرمانے کا۔ یہ ”ماہی“ ماہیِ آب والا ہے یا ماہِ فلک والا؟:)
     
  10. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    13,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    ماہِ فلک :):):):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. طاھر جاوید

    طاھر جاوید محفلین

    مراسلے:
    182
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب جی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    یعنی آسمان کی چاندنی۔۔:):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ جناب!
     

اس صفحے کی تشہیر