اب کوئی گلشن نہ اجڑے اب وطن آزاد ہے

عندلیب

محفلین
ہندوستان کے لیے 15 اگست کا دن بہت اہم دن بن گیا ہے۔ صرف ایک لفظ "آزادی" میں معنی و مفہوم کا ایک وسیع سمندر پوشیدہ ہے۔
آج کی نسل اگر سوشل میڈیا پر اس دن کی مبارکباد دے کر خود کو اپ-ڈیٹ کر رہی ہے اور آزادئ اظہار کو ہی حقیقی آزادی سمجھ رہی ہے تو اسے یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ دراصل ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور ایثار کا نتیجہ ہے۔
ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان قربانیوں کے نیتجے میں ملی آزادی کی روح کو سمجھیں۔ "ترنگا" کے تین رنگوں کے اصل مفہوم کو جانیں کہ زعفرانی رنگ ایثار ، سفید رنگ سچائی اور سبز رنگ وفاداری کی علامت ہے۔

اور آج کا دن صرف سماجی اور اقتصادی آزادی کا دن نہیں بلکہ یہ دن آج ہم سب سے اس مطالبے کا احیا بھی کرتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی ترقیوں کو بلندیوں تک پہنچائیں اور وطن کی عزت و احترام کو فرد و افراد سے بالاتر سمجھیں۔
جئے ہند!!
indiaflag_qsco8duz.gif


بصد غرور بصد فخر و ناز آزادی
مچل کے کھل گئی زلف دراز آزادی
مہ و نجوم ہیں نغمہ طراز آزادی
وطن میں چھیڑا ہے اس طرح ساز آزادی
زمانہ رقص میں ہے زندگی غزل خواں ہے
ہر اک جبیں پہ ہے اک موج نور آزادی
ہر ایک آنکھ میں کیف و سرور آزادی
غلامی خاک بہ سر ہے حضور آزادی
ہر ایک قصر ہے اک بام طور آزادی
ہر ایک بام پہ اک پرچم زر افشاں ہے
ہر ایک سمت نگاران یاسمیں پیکر
نکل پڑے ہیں در و بام سے مہ و اختر
وہ سیل نور ہے خیرہ ہے آدمی کی نظر
بصد غرور و ادا خندہ زن ہے گردوں پر
زمین ہند کہ جولاں گہہ غزالاں ہے
صدا دو انجم افلاک رقص فرمائیں
بتان کافر و سفاک رقص فرمائیں
شریک حلقہء ادراک رقص فرمائیں
طرب کا وقت ہے بے باک رقص فرمائیں
کہ یہ بہار پیامئی صد بہاراں ہے
یہ انقلاب کا مژدہ ہے انقلاب نہیں
یہ آفتاب کا پرتو ہے آفتاب نہیں
وہ جس کی تاب و توانائی کا جواب نہیں
ابھی وہ سعئی جنوں خیر کامیاب نہیں
یہ انتہا نہیں آغاز کار مرداں ہے

اسرارالحق مجاز
 

نایاب

لائبریرین
اہل ہند کو آزادی کی سالگرہ بہت مبارک
صرف ایک لفظ "آزادی" میں معنی و مفہوم کا ایک وسیع سمندر پوشیدہ ہے۔
آج کی نسل اگر سوشل میڈیا پر اس دن کی مبارکباد دے کر خود کو اپ-ڈیٹ کر رہی ہے اور آزادئ اظہار کو ہی حقیقی آزادی سمجھ رہی ہے تو اسے یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ دراصل ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور ایثار کا نتیجہ ہے۔
سچ کہا آپ نے
بہت دعائیں
 
Top