مصطفیٰ زیدی اب تک ہمارے ساتھ رفیقانِ جستجو

غزل قاضی

محفلین
اب تک ہمارے ساتھ رفیقانِ جستجو
کچھ موت ، کچھ حیات کے ہمراہ آئے تھے
ہم ایسے بد نصیب کہ میخانہ دیکھنے
یاروں کے التفات کے ہمراہ آئے تھے
یوں ہم کہاں ، شراب کہاں لیکن ایک شام
کچھ یار دوست ساتھ تھے کچھ ہم اداس تھے
اس کی نظر کے فیض سے غم اور بڑھ گیا
پہلے بھی تھے اداس مگر کم اداس تھے

( مصطفیٰ زیدی از مَوج مِری صدف صدف)
 
Top