ابو المعانی مرزا عبد القادر بیدل از احمد جاوید صاحب

الف نظامی

لائبریرین
نشست 1
اہم نکات:
  • بیدل سبکِ ہندی کے سب سے بڑے شاعر (سبک ہندی فارسی شاعری کا ایک دبستان ہے جس میں شعراء کی اکثریت غیر ایرانی ہے)
  • بیدل پر صائب تبریزی کا بہت اثر ہے۔ صائب کا نظامِ تشبیہ بیدل نے قبول کیا۔
  • صائب اور بیدل کے اسلوب میں تھوڑا فرق تھا۔ صائب کے ہاں روانی اور فصاحت زیادہ تھی۔
  • صائب میں مشکل پسندی اس درجے کی نہیں ہے جس سطح کی بیدل کے اشعار میں نظر آتی ہے۔
  • زندگی کے عام واقعات کو کسی بڑے مضمون کے لیے استعمال کرنے کی روش جو بیدل میں نظر آتی ہے اس کے بانی صائب ہیں۔
  • تعلیل کا یہ انداز بیدل نے صائب سے سیکھا۔
  • بیدل کی لفظیات میں صائب کا بہت اثر ہے۔
  • بیدل معانی کے شاعر ہیں۔ معانی میں فہم کی شمولیت اور احساس کی گواہی درکار ہوتی ہے۔ معانی میں ذہنی پن حاوی ہوتا ہے۔
  • بیدل کے تخلیقی تجربے کی داخلی تشکیل اور بیان میں ذہن غالب ہے لیکن یہ ذہن کسی ایسے کارکن کی طرح نہیں ہے جس کی لگام عقلِ محض کے ہاتھ میں ہو۔ یہ ذہن مجموعی شعور کا ایک فعال ایجنٹ ہے اور اس ذہن کی خاصیت یہ ہے کہ اس نے میٹا فزیکل اور جمالیاتی شعور کو یکجان کر کے اُسے عقل کے لیے لائق تسلیم بلکہ لائق تقلید بنا دیا ہے۔
  • بیدل کے معانی اپنی مجموعی ہیئت میں اپنی اتمام یافتہ صورت میں عجیب طرح کی کثیر الجہتی رکھتے ہیں جس میں جمالیاتی اور عقلی ذہن اس سے حظ اٹھاتا ہے جو بیدل کے سوا اِتنی شدت اور رنگا رنگی کے ساتھ کسی اور شاعر میں نظر نہیں آتی۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
نشست 2
اہم نکات
  • سبک ہندی کے شعراء کا گراف بوجھل ہوتا ہے۔ اس میں بے ساختگی اور سہولت کے ساتھ پیدا ہونے والا بہاو نہیں ہوتا جو اہلِ زبان میں ہوتا ہے اس طرح سبک ہندی شعراء کا اسلوب کتابی اور بوجھل ہوتا ہے۔ جب کہ ایرانی شعراء کا کلام بہت سبک رواں شستہ اور بے ساختہ ہوتا ہے۔
  • بیدل کے یہاں معنی آفرینی کا عمل اتنا بلیغ اتنا گہرا اتنا بلند اور اتنا بڑا ہے کہ اس کے آگے اسلوب کی خامی چھپ جاتی ہے۔
  • فصاحت لفظ کی قدر دانی سے پیدا ہوتی ہے اور بلاغت معانی کی قدر شناسی سے برامد ہوتی ہے
  • بیدل کا بیان بھی خیال کی طرح پیچیدہ ہوتا ہے
  • تعلق ، عجز ، آئینہ وغیرہ بیدل کی بنیادی اصطلاحیں ہیں۔
  • زمان و مکاں واہمے ہیں جو کثرت کو حقیقی ماننے کے نتیجے میں پیدا ہوئے ہیں
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
احمد جاوید کو ٹی وی پر کچھ سن رکھا ہے۔ کافی صاحب علم معلوم ہوتے ہیں۔
ان کے تعلیمی اور پیشہ وارانہ کوائف کیا ہیں ؟
 

الف نظامی

لائبریرین
نشست 3

چہ نیرنگ است بیدل برقِ دیرستانِ الفت را
کہ من می سوزم و بوئے تو می آید ز داغِ من​

مشکل شعر کو دیکھنے کو دو تین طریقے ہیں:
  • اس کے بنیادی الفاظ کو بولنے کی کوشش کی جائے اور
  • ان کے درمیان پائی جانے والی نسبتوں کو پکڑنے کی کاوش کی جائے
  • اس کی ذہن میں تصویر بنا لی جائے
  • شعر کی مشکل اصل میں وہ ہے کہ جو شعر کا آسان لفظوں میں ترجمہ کرنے کے باوجود قائم رہے
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
چھوٹے بھائی کا تعلق ہے احمد جاوید صاحب سے۔ میری ملاقات کم ہے۔ تاہم ان سے انسیت اور فیض حاصل کرنے کا سلسلہ پرانا ہے۔
 
Top