ابوالعمران والا ناول

تقریبا دو سال پہلے ایک ناول پڑھا تھا۔
نام تو مجھے معلوم نہیں کیوں کے اسکا صحفہ غائب تھا۔
لیکن اس کے مین کردار کا نام ابوالعمران تھا۔
اس سے پہلے اور اس کے بعد آج تک میں نے ایسا ناول نہیں‌پڑھا۔
غضب کا ناول تھا۔کیا مزاح نگاری تھی جواب نہیں
کے انسان اپنے آپ کو قہقہے لگانے سے روک ہی نہیں سکتا۔
اگر کسی کو اس بارے میں معلوم ہو اور وہ یہ ناول پڑھاواسکے تو ممنون ہوں گا
 

خوشی

محفلین
میں تو ناول پڑھتی ہی نہیں نہ ہی افسانہ ، میں تو گھر والوں کے ساتھ فلم دیکھنے بیٹھوں تو وہ درخواست کرت ھیں کہ خدا را چپ رھنا ہمیں علم ھے اس فلم کی سٹوری تم نے لکھی ھے
 
ہا ہا ہا ہا

آپ نے مجھے بھی ایک واقعہ یاد دلا دیا۔

میں چونکہ فلمیں دیکھتا نہیں اس لئے اکثر احباب مووی دیکھ کر لوٹتے تھے تو مجھے اس کا قصہ سناتے تھے۔ ایسے ہی ایک بار الک صاحب کسی فلم کا پہلا شو دیکھ کر لوٹے اور مجھے ہاسٹل کے لان میں بیٹھا دیکھ کر اس کی کہانی سنانے لگے۔ میں نے تھوڑا سا سن کر اس کا کلائمیکس اور اختتام بتا دیا تو وہ صاحب حیران رہ گئے کہ سعود بھائی میں اس ہاستل کا پہلا شخص ہوں جو یہ مووی دیکھ کر آیا ہوں تو آپ کو مجھ سے پہلے کہانی کس نے سنائی؟ :grin:
 

خوشی

محفلین
ہاہا ایساہی ہوتا ھے ، اس لئے میرے ساتھ کوئی ڈرامہ یا فلم نہیں دیکھتا:rolleyes: میں بہت بولتی ہوں خاص طور پہ پاکستانی مووی ہو تو میرا تبصرہ ختم نہیں‌ہوتا کیونکہ میں سمجھتی ہوں پاکستانی مووی تو دیکھی جاتی ھے تبصرہ کرنے کے لئے تنقید کرنے لے لئے
 
Top