ابنٹو کے تحت چلنے والے کسی کیلنڈر میکر پروگرام کی ضرورت

قیس

محفلین
السلام علیکم
خاکسار کو ایک عدد پروگرام کی ضرورت ہے جو کہ میری پسند کی جے پی جی تصاویر کو لے کیلنڈر تیار کردے- کیا ابنٹو کے لئے کوئی ایسا پروگرام موجود ہے؟

والسلام
 

دوست

محفلین
کیلنڈر بنانے سے کیا مراد ہے آپ کی پاء جی؟
ویسے آپ کو سنیپٹک میں مل جائے گا ایسا کوئی پروگرام۔ اس میں کوئی 3500 پروگرام ہوتے ہیں۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
کیلنڈر بنانے سے میری مراد ہے ایک ذرا پروفیشنل قسم کا پروگرام جس میں اپنی تصویر دوں‌اور وہ مہینے تیار کردے۔ یا اس میں ٹٰمپلیٹس بنی ہوں‌جو کہ آسانی سے استعمال ہوں سکیں ۔ کیونکہ مجھے اپنی مسجد ااور خاتون خانہ کے لئے خاندانی تصاویر کا ایک ایک کیلنڈر تیار کرنا ہے ۔
والسلام
 

smkamranqadri

محفلین
جناب آپ تصاویر دیں اور کیس ساعز کا بنانا ہے بتا تے اور کتے پیسے دے سکتے ہیں یہ بھی بتادیں
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
جناب ایس ایم قادری صاحب!
رہ گئی بات تصآویر کی وہ تو میں آُپ کو بہم پہنچا دوں گا۔ چونکہ یہ کام آپ کا وقت لے گا اسلئے اسکا ہدیہ تو آپ ہی تجیز فرمائیں گے۔ مزید برآں‌آپ ہیں‌کہاں‌اگر پاکستان میں ہیں تو پاکستان سے میرے تک پہنچتے پہنچتے اسکو دو مہینے لگیں گے۔ اور پھر اسکا فائدہ نہیں ہے۔ والسلام
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
کیلنڈر بنانے کا طریقہ مجھے مل گیا جو کہ ایک سکرپٹ‌کی شکل میں‌اور مندرجہ ذٰل پتہ سے مفت اتار جاسکتا ہے یہ سکرپٹ‌بھی جی پی ایل کے ماتحت ہے ۔ یعنی ہر بندہ اس کو اپنے طریقہ سے تبدیل کر سکتا ہے ۔
http://www.mekelburger.org/moritz/linux/script-fu-calendar.scm
اس میں‌صرف ایک خرابی ہے کہ یہ صرف عیسوی کیلنڈر بناتا ہے اور وہ بھی صرف ان چھٹیوں‌کے حصاب جو کہ جرمنی میں ہیں اور صرف انگریزی اور جرمن زبان میں ۔ اگر کوئی دوست اسکو موڈیفائی کرکے اسلامی کیلنڈر بنا سکیں تو کیا بات ہے اسکے استعمال کا طریقہ اس پتہ سے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ اردو میں ہے۔
http://www.urducoder.com/forum/viewtopic.php?f=3&t=560
والسلام
 
Top