ابنٹو میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی تنسیب کیسے کی جائے۔

میں نے اپنے کمپیوٹر میں ابنٹو 8 کی تنسیب کامیابی سے کی ہے ۔ میں لینک ڈاٹ نیٹ کا براڈ بینڈ استعمال کر رہا ہوں ۔ میں ابنٹو میں اس انٹرنیٹ کو کنفگر کرنے میں ناکام ہو گیا ہوں ۔ آپ میں سے کوئی ساتھی میرا یہ مسلہ حل کر دے تو کیا بات ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے اوبنتو میں اب تک براڈ بینڈ میں ڈی ایس ایل یا اے ڈی ایس ایل ہی استعمال کی ہے جس کے لئے کسی بھی سیٹنگ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ویسے انسٹالیشن کے وقت کیا انٹرنیٹ کنکٹڈ‌ تھا؟
 

شمشاد

لائبریرین
شمیل بھائی میں آپ کی اس سلسلے میں کوئی مدد تو نہیں کر سکتا لیکن آپ کو ایک عرصے کے بعد محفل میں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا سامنا ہے۔
 

دوست

محفلین
یہ آپ کے لین کارڈ کے ذریعے ہی کنفگر ہوگا۔ System>Administration>Network میں جاکر اپنے کمپیوٹر کا آئی پی، نیٹ ماسک اور سرور (آپ والی صورت میں راؤٹر کا ایڈریس) شامل کردیں۔ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ ڈی این ایس بھی اسی ڈائلاگ میں ایک ٹیب تلے ہونگے۔ اس کے بعد سسٹم کو ری سٹارٹ کریں اور کوئی ویب سائٹ کھول کردیکھیں۔ اسے کام کرنا چاہیے۔
وسلام
 
2574174423_8b68cfd2ef_o.jpg


2575000016_2bb2bc77fc_o.jpg


وینڈوز میں تو اس جگہ ہی تبدیلیاں کروائی گئی تھیں ۔

اب آپ احباب با تصویر رہنمائی فرمائیں یہی نمبر کنفیگر کر کے اور میں پیراڈیائین رویوٹر استمال کر رہا ہوں ۔ اس کا پتہ کیا ہو گا۔
 
بھائی مجھے ایسے دیکھائی دیتا ہے کہ آپ نے ابنٹو کی کسی ٹرم کا زکر یا ہے ۔ میں نے ابنٹو کو کبھی استعمال نہیں کیا اس لیے میں اس ٹرم کو سمجھنے سے کاسر ہوں ۔
 

دوست

محفلین
System>Administration>Network
شمیل آپ بالا بتائے گئے پتے پر تشریف لے جائیں‌ اور ونڈوز کی سیٹنگ کے مطابق وہاں سیٹنگ کردیں۔ اوبنٹو میں‌ دو پینل ہیں‌ اوپر اور نیچے۔ اوپر والے پینل پر بائیں سے دائیں‌ تین مینیو موجود ہیں ان میں‌سے ایک سسٹم کا ہے۔ سسٹم سے ایڈمنسٹریشن اور پھر نیٹ‌ورک پر کلک کریں‌ تو ونڈوز کی طرح کا ایک ڈائلاگ بکس کھل جائے گا۔ اس میں‌ Wired Network کی سرخی پر کلک کریں۔ اگر یہ منجمد ہے تو نیچے ایک بٹن Authentication یا Authenticate کا ہوگا اس پر کلک کرکے اپنا پاسورڈ دیں اور پھر وائرڈ نیٹ ورک کو کھول لیں۔ سیٹ اپ بہت سیدھا ہے ہر خانے پر واضح نام لکھا ہوا ہے آپ کوشش کریں جہاں سے سمجھ نہ آئے بتائیں۔ میں سکرین شاٹ نہیں پوسٹ کرسکتا چونکہ میرے پاس اوبنٹو نہیں کے اوبنٹو ہے جس میں مواجہ مختلف ہے اور طریقہ کار بھی مختلف ہے۔
وسلام
 

ساجداقبال

محفلین
اوپر جو نیٹ‌ ورک کا نشان ہے اس پر کلک کریں اور Manual Configuration کر لیں۔ ویسے تو اگر نیٹ‌ ورک سیٹنگز ٹھیک ہوں‌ تو ڈی ایس ایل کو بھی چلنا چاہیے تاہم آپ مینول کنفگریشن کر لیں۔
 

جہانزیب

محفلین
ڈی ایس ایل تو خود ہی کنفیگر ہو جاتا ہے۔ شمیل آپ ایک کام کریں‌۔ ٹڑمینل میں‌مندرجہ ذیل کمانڈ لکھ کر اُس فائل کی آوٹ‌ پٹ‌یہاں‌لکھیں‌۔
sudo gedit /etc/network/interfaces​
ویسے مجھے یقین تو نہیں ہے، لیکن میں فرض کرتا ہوں آپ کا کنکشن ٹائپ eth0 ہے، اور آپ کی اوپر ارسال کردہ تصاویر کے مطابق یہ فائل کچھ یوں ہونا چاہیے ہے ۔

auto eth0
iface eth0 inet static
address 192.168.1.5
netmask 255.255.255.0
gateway 192.168.1.1​
یہ تبدیلیاں کرنے کے بعد اس فائل کو مخفوظ کر لیں ۔ اور نیٹ ورک کو مندرجہ ذیل کمانڈ سے دوبارہ چلائیں ۔
sudo /etc/init.d/networking restart​
انشااللہ آپ کا انٹرنیٹ گھوڑے کی رفتار سے چل پڑے گا ۔
 

جہانزیب

محفلین
اوپر ساجد کا پیغام دیکھیں، آپ اس طریقہ سے بھی تبدیلیاں کر سکتے ہیں، اگر آپ کو ساجد والے طریقہ سے اوپر کمپیوٹر کا نشان نظر نہیں آ رہا تو، system >Administration >Network کے ذریعے وہاں تک جا سکتے ہیں، اُسکے بعد نیچے unlock پر کلک کریں، اپنا پاسپورڈ لکھیں، اور wired connection پر ڈبل کلک کریں ۔ اگلی ونڈوز جو کھلے گی، اُس میں اگر enable roaming mode کے سامنے ٹک لگی ہوئی تو اُسے ہٹا دیں ۔ اور دوسری تصوریر کے مطابق اُس میں تبدیلیاں کر لیں ۔
screenshothc8.png

screenshot1mk3.png


یہ سب کر کے OK کا بٹن دبا کر اُپ واپس ساجد والی تصویر پر آ جائیں گے، وہاں DNS نام کی tab پر کلک کریں اور Add کا بٹن دبا کر ذیل کی طرح تبدیلیاں محفوظ کر لیں ۔

screenshotwe0.png
 
بہت بڑھیا۔ میرے ابنٹو نے نیٹ پر کام شروع کر دیا ہے ۔ پر آج میرے ایک دوست نے بتایا ہے کہ میں کے بنٹو کے ڈی ای کی جانب موو کر جاوں جو ونڈوز سے مشابہت رکھتا ہے۔ آپ احباب بتائیں کہ کون سا فلیور زیادہ اچھا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا مشورہ اوبنو ہی ہے۔ ورنہ ونڈوز سے مماثلت کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ آپ پھر ونڈوز کی طرف لوٹ جائیں۔ دوسرا اوبنتو کا اپنا مزہ ہے
 

دوست

محفلین
میں‌ نے اوبنتو کو اکثر غیر مستحکم پایا ہے۔ ہر بار گنوم کوئی مسئلہ کرجاتا ہے اور مجھے کبنٹو پر واپس آنا پڑتا ہے۔ اس بار بھی پہلے اوبنٹو ہی انسٹال کیا تھا لیکن پھر دو تین کسٹمائزیشن کرنے سے ایرر آنا شروع ہوگئے اور میں نے کبنٹو انسٹال کرلیا۔ اب بہترین چل رہا ہے الحمداللہ۔
 

جہانزیب

محفلین
شاکر میرا تجربہ الٹا ہے، کے ڈی ای کی بجائے مجھے نوم پسند ہے، اور کبنٹو میں‌ مجھے مسائل درپیش رہتے ہیں‌۔
 

ساجداقبال

محفلین
میرا تجربہ بھی جہانزیب جیسا ہے۔ اوبنٹو ہی سٹیبل لگتا ہے اور اوپر سے اسکی سادگی ”اس سادگی پے کوئی مر نہ جائے اے خدا“ :grin:
شمیل، لنک ڈاٹ نیٹ والے کیا ڈیٹیکیٹڈ‌ سپیڈ‌ دیتے ہیں یا ڈنڈی مارتے ہیں؟ آپ نے کونسا پیکج کتنے کا لیا اور ڈاؤنلوڈ سپیڈ کیا مل رہی ہے؟
 

فرضی

محفلین
میرا تجربہ بھی جہانزیب او ساجد جیسا ہی ہے۔ میں نے کبنٹو کو کافی غیر مستحکم پایا ہے۔۔ اکثر کام کرتے ہوئے کریش ایرر کا مسئلہ ہوجاتا ہے جبکہ اوبنٹو نے کبھی مسئلہ نہیں کیا۔۔

یہ تھریڈ تو کافی پرانا ہے اور شمیل بھائی کے انٹرنیٹ کنینکشن کا مسئلہ بھی حل ہوچکا ہے لیکن میں میں ڈی ایس کنیکشن کے لیے جو طریقہ استعمال کرتا ہوں سوچا لکھ دوں شاید کسی کے کام آجائے۔

مجھے ڈی اسی ایل پر کنیکٹ کرنے کے لیے یوزر نیم اور پاسورڈ دینے کی ضرورت پڑتی ہے تبھی کنینکشن کام کرنا شروع کرتا ہے میں ذیل کی کمانڈ استعمال کرتا ہوں۔

سب سے پہلے ٹرمینل کھولیں۔ Application>Accessories>Terminal
اب یہ کمانڈ لکھیں:
سکرین کے مطابق اوکے کرتے جائیں اور متعلقہ جگہ پر یوزر نیم اور پاسورڈ لکھیں جو کہ آپکو ڈی ایس ایل پرووائڈر نےمہیا کیا ہے۔۔۔ امید ہے افاقہ ہوگا۔
 
Top