ابنٹو میں اردو تراجم آزما کر دیکھیں

نعمان

محفلین
تراجم کو اگر ہم ساتھ ساتھ آزما کر دیکھتے رہیں تو ہمیں پتہ چلتا رہے گا کہ ہم کہاں کہاں غلطی کررہے ہیں۔ یہی جاننے کے لئیے میں نے ابنٹو میں پو فائلوں کو آزما دیکھا اور اس کی تفصیل ذیل میں دے رہا ہوں۔

ابنٹو میں روزیٹا سے ڈاؤنلوڈ شدہ ٹرانسلیشن کو اپنے سسٹم پر مستعمل کر دیکھنے کا طریقہ کار:

سب سے تو پہلے سسٹم ، ایڈمنسٹریشن میں جا کر لینگویج سپورٹ کے ذریعے اردو انسٹال کریں۔

اب جس فائل کو آزمانا ہے اس کو روزیٹا سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ میں آجکل روزیٹا پر جنوم پینل ترجمہ کررہا ہوں اسلئیے اس ٹیوٹریل میں اسے ہی ڈاؤنلوڈ اور آزما کر دکھاؤنگا۔

ڈاونلوڈ کیلئیے آپ کی درخواست پر آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی جس میں پو فائل کا ڈاؤنلوڈ لنک ہوگا۔ ڈاؤنلوڈ کرنے پر آپ کو ایک فائل urdu.po حاصل ہوجائیگی۔

اب اپنے کمپیوٹر پر ٹرمینل کھولیں اور اس ڈائریکٹری کو ورکنگ ڈائریکٹری بنائیں جہاں آپ نے فائل ڈاؤنلوڈ کی تھی۔
cd /home/username/Desktop

اب ہم ایک کمانڈ کے ذریعے پو فائل کو مو فائل میں تبدیل کریں گے:

msgfmt -cv ur.po

اس کے نتیجے میں ہمیں ایک فائل messages.mo حاصل ہوجائیگی۔

ابنٹو میں اس فائل کو پیسٹ کرنے کی جگہ ہے
/usr/share/locale-langpack/ur/LC_MESSAGES

مگر پیسٹ کرنے سے پہلے ہمیں فائل کا نام تبدیل کرنا ہوگا۔ ہم اس فائل کا نام پیکیج کے نام سے تبدیل کریں گے۔ بعض اوقات آپ کو پیکیج کے نام کے ساتھ ساتھ ورژن نمبر بھی دینا ہوگا۔ یہ معلوم کرنے کے لئیے کہ کسی فائل کو کیا نام دینا ہے locale-langpack کے فولڈر میں دیگر زبانوں کے فولڈر دیکھیں۔ یہاں ہم اپنی مسیجز کو پو gnome-panel-2.0.mo کا نام دیں گے اور اسے مذکورہ بالا فولڈر میں چسپاں کردیں گے۔ اس فولڈر میں فائل پیسٹ کرنے کے لئیے آپ کو ایڈمنسڑیٹو اختیارات درکار ہونگے۔ اسکے لئیے درج ذیل کمانڈ ٹائپ کریں:

gksudo "nautilus /usr/share/locale-langpack/ur/LC_MESSAGES"

آپ سے پاسورڈ پوچھا جائیگا اور آپ آسانی سے فائل چسپاں کرسکیں گے۔ اب اردو کو ایکشن میں دیکھنے کے لئیے لاگ آؤٹ ہوجائیں۔ لاگ آن اسکریں پر آپ کو آپشنز نظر آئیں گے ان میں سے لینگویج منتخب کیجئیے اور لینگویجز کی فہرست سے اردو پاکستان منتخب کیجئیے۔ اب لاگ آن ہوجائیں۔

اسکرین شاٹ دیکھیں
 

دوست

محفلین
اچھا سبق ہے لیکن اپنے پاس تو کے ڈی ای ہے۔ گنوم ہوتا تو اس کو آزما دیکھتے۔
 

نعمان

محفلین
کبنٹو پر بھی یہی طریقہ کار استعمال ہوگا۔ ہاں البتہ متذکرہ بالا پیکیج کبنٹو پر آزما کر دیکھا نہیں جاسکتا۔
 
Top