ابنتو 10۔10 ریلیز پارٹی

مصطفے قاسم

محفلین
ابنتو پاکستان کے ممبران کی جانب سے ابنتو کے گزشتہ نسخہ کیلیئے منعقد کی جانے والی پارٹی کی طرز پر ابنتو کے متوقع نئے نسخے 10۔10 کی ریلیز پارٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

پارٹی کے انعقاد کی تفصیلات ابھی زیر بحث ہیں۔ فی الحال ہمیں امید ہے کے ہم مندرجہ ذیل شہروں میں پارٹی کو منعقد کر پائیں گے۔

لاہور
کراچی
اسلام آباد
پشاور

ابنتو کے متوالوں، دیوانوں اور قدر دانوں سے درخواست ہے کے اس کاوش میں حصّہ لیں۔ اگر آپ مندرجہ بالا شہروں میں سے کسی شہر کی پارٹی کے انعقاد میں حصّہ لینا چاہتے ہیں یا پھر اپنے شہر میں بھی پارٹی منعقد کرنا چاہتے ہیں تو ابنتو پاکستان کے فیس بک فین پیج پر رابطہ کیجیئے۔
http://www.facebook.com/UbuntuPakistan
 
Top