ئ کا استعمال

الف عین

لائبریرین
میں اکثر سوچتا تھا کہ آخر ئ درمیانی ہمزہ کے علاوہ اور کچھ ممکن نہیں ہوگا، لیکن اب پتہ چلا کہ نہیں بطور’ئ‘ بھی کام میں آ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ ’بےخودی ءِ عشق ‘ لکھیں تو دیکھئے کون سا روپ صحیح ترین نظر آتا ہے
بے خودیِ عشق
بے خودئیِ عشق
اور
بے خودئ
ظاہر ہے کہ تیسری شکل ہی بہترین ہے۔
 

منہاجین

محفلین
ئ بطور ہمزہ اضافت

آپ کی بات درست ہے، یہی بہترین ہے، اگرچہ بنانے والوں نے اسے صرف درمیانی ہمزہ کے لئے بنایا تھا۔

جہاں تک میرا خیال ہے "ئ" کا وجود عربی میں ہوتا ہے، جو اردو میں نہیں پایا جاتا۔ اور اسے عربی سے مستعار لیا گیا ہے۔ اور جس ہمزہ کو ہم آخر میں اِضافت کے لئے استعمال کرتے ہیں اس کا وجود عربی میں نہیں ہے۔

کیا آپ میری بات سے اتفاق کرتے ہیں؟

ایک اہم بات: "ئ" کو بطور ہمزۂ اِضافت استعمال کرنے میں ایک وقفے کی احتیاط ضروری ہوتی ہے ورنہ کچھ کا کچھ بن جاتا ہے۔ ملاحظہ ہو "بے خودئعشق"
 
Top