آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر --- ادیبؔ رائے پوری

صائمہ شاہ

محفلین
آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر

آلِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر

عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے
ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر

پیاسا حسینؓ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسینؓ کو، ترسا ہے آب ریت پر

آلِ نبیؐ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ، ایسی کتاب ریت پر
 

میر انیس

لائبریرین
آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہ کے تھے سارے گلاب ریت پر

آلِ بتول کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر

عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

جتنے سوال عشق نے، آلِ رسول سے کئے
ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر

پیاسا حسین کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسین کو، ترسا ہے آب ریت پر

آلِ نبی کا کام تھا، آلِ نبی ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیب، ایسی کتاب ریت پر

واہ پورا کلام ہی بہت شاندار ہے ایک ایک شعر پر بے ساختہ داد دینے کو دل کرتا ہے ۔ ماشاللہ اللہ آپ کی عمر دراز کرے۔
 

نایاب

لائبریرین
آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر

آلِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر

عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے
ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر

پیاسا حسینؓ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسینؓ کو، ترسا ہے آب ریت پر

آلِ نبیؐ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ، ایسی کتاب ریت پر
اللھم صلی علی محمد و آل محمد
بلاشک " ہر قوم پکارے گی حسین ہمارے ہیں " کی روشن دلیل ہے یہ روشن انتخاب
جزاک اللہ خیراء شراکت پر محترمہ صائمہ شاہ بہنا
 

جاسمن

لائبریرین
بہت خوبصورت کلام۔
جزاک اللہ خیرا۔
صاحبِ کلام پہ یقیناََ یہ اشعار اللہ کی طرف سے اُترے ہوں گے۔۔۔اللہ کہنے والے، شریک کرنے والے اور پڑھنے والوں کو اپنے خاص اور پسندیدہ لوگوں میں شامل کرے۔ آمین!
 
Top