ساغر صدیقی آہن کی سُرخ تال پہ ہم رقص کر گئے

لاریب مرزا

محفلین
آہن کی سُرخ تال پہ ہم رقص کر گئے
تقدیر تیری چال پہ ہم رقص کر گئے

پنچھی بنے تو رفعتِ افلاک پر اُڑے
اہل زمیں کے حال پہ ہم رقص کر گئے

کانٹوں سے احتجاج کیا ہے کچھ اس طرح
گلشن کی ڈال ڈال پہ ہم رقص کر گئے

واعظ ! فریبِ شوق نے ہم کو لُبھا لیا
فردوس کے خیال پہ ہم رقص کر گئے

ہر اعتبارِ حُسنِ نظر سے گُزر گئے
ہر حلقہ ہائے جال پہ ہم رقص کر گئے

مانگا بھی کیا تو قطرہء چشمِ تصرفات
ساغر تیرے سوال پہ ہم رقص کر گئے
 
آہن کی سُرخ تال پہ ہم رقص کر گئے
تقدیر تیری چال پہ ہم رقص کر گئے

پنچھی بنے تو رفعتِ افلاک پر اُڑے
اہل زمیں کے حال پہ ہم رقص کر گئے

کانٹوں سے احتجاج کیا ہے کچھ اس طرح
گلشن کی ڈال ڈال پہ ہم رقص کر گئے

واعظ ! فریبِ شوق نے ہم کو لُبھا لیا
فردوس کے خیال پہ ہم رقص کر گئے

ہر اعتبارِ حُسنِ نظر سے گُزر گئے
ہر حلقہ ہائے جال پہ ہم رقص کر گئے

مانگا بھی کیا تو قطرہء چشمِ تصرفات
ساغر تیرے سوال پہ ہم رقص کر گئے
کیسی چلی یہ چال کہ ہم چکرا ہی گئے
ابلیس تیری آل پہ ہم رقص کر گئے
 
عباد اللہ

محفلین
کیسی چلی یہ چال کہ ہم چکرا ہی گئے
ابلیس تیری آل پہ ہم رقص کر گئے
ہمیں بھی ایسا کمال فن پارہ دیکھ کر تحریک ملی ہے سر
5 مصرعے ملاحظہ ہوں
1ساغر ترے کلام پہ ہم رقص کر گئے
اس پر ایک مصرع آپ لگائیں
2 جس جس جگہ ہے ساغر و مینا پہ التفات (غزل میں)
یعنی ہر اس مقام پہ ہم رقص کر گئے
4اہل زمیں کے حال سے یزداں کا احتجاب
اس حسنِ التزام (یا آپ اہتمام پڑھ لیجئے) پہ ہم رقص کر گئے
اب بجلی جانی والی ہے باقی آئندہ
 
Lala rukh

محفلین
ﻣﺎﻧﮕﺎ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﻗﻄﺮﮦﺀ ﭼﺸﻢِ ﺗﺼﺮﻓﺎﺕ
ﺳﺎﻏﺮ ﺗﯿﺮﮮ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﮧ ﮨﻢ ﺭﻗﺺ ﮐﺮ ﮔﺌﮯ
واہ واہ خوب
 
ہمیں بھی ایسا کمال فن پارہ دیکھ کر تحریک ملی ہے سر
5 مصرعے ملاحظہ ہوں
1ساغر ترے کلام پہ ہم رقص کر گئے
اس پر ایک مصرع آپ لگائیں
2 جس جس جگہ ہے ساغر و مینا پہ التفات (غزل میں)
یعنی ہر اس مقام پہ ہم رقص کر گئے
4اہل زمیں کے حال سے یزداں کا احتجاب
اس حسنِ التزام (یا آپ اہتمام پڑھ لیجئے) پہ ہم رقص کر گئے
اب بجلی جانی والی ہے باقی آئندہ
بہت خوب۔ اب مصرع کی گیند ہماری کورٹ میں ہے تو آپ بجلی سے واپس آئیں کچھ کرتے ہیں
 
عباد اللہ

محفلین
وزن یہاں درست ہے البتہ آپ نے جو شعر اوپر کہا ہے اس کے پہلے مصرعے میں چکرا کا الف دب رہا ہے۔ مجھے تو کم ازکم اچھا نہیں لگ رہا۔
ارررے کیا فرما رہے ہیں بھیا ہم اسے کمالِ فن اور شہ پارا قرار دے چکے ہیں بلاشبہ جمالتاتی سطح پر اس کا حسن فیصل ہے اسے پڑھ کر ہم پر وجدان کی کیفیت طاری ہے اور یہ چار پانچ مصرعے اسی کیفیت میں ہوئے ہیں سرکشی اور عناد کے سوا وہ کیا وجہ ھے کہ آپ ہماری مخالفت فرما رہے ہیں؟؟
 
معذرت جناب پلیکھا لگ گیا منوں وجدان چ۔
جناب دی مخالفت تے پہلے وی کدی نہیں کیتی
 
Top