بہادر شاہ ظفر آگے پہنچاتےتھے واں تک خط وپیغام کو دوست ۔ ( بہادر شاہ ظفر )

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 14, 2012

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزلِ
    بہادر شاہ ظفر
    آگے پہنچاتےتھے واں تک خط وپیغام کو دوست
    اب تو دُنیا میں رہا کوئی نہیں نام کو دوست
    دوست یک رنگ کہاں جبکہ زمانہ ہو دورنگ
    کہ وہی صبح کو دشمن ہے، جو ہے شام کو دوست
    میرے نزدیک ہے واللہَ ! وہ دشمن اپنا
    جانتا جو کہ ہے اُس کافرِ خود کام کو دوست
    دوستی تجھ سے جو اے دشمنِ آرام ہوئی !
    نہ میں راحت کو سمجھتا ہوں نہ آرام کو دوست
    اے ظفر دوست ہیں آغازِ مُلاقات میں سب
    دوست پر ہے وہی، جو شخص ہو انجام کو دوست
    بہادر شاہ ظفر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 4
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,853
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    اے ظفر دوست ہیں آغازِ مُلاقات میں سب​
    دوست پر ہے وہی، جو شخص ہو انجام کو دوست​
    کیا بات ہے۔ بہت خوب انتخاب۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    واہ
    دوست یک رنگ کہاں جبکہ زمانہ ہو دورنگ
    کہ وہی صبح کو دشمن ہے، جو ہے شام کو دوست
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر !
    داد اور انتخاب کی پذیرائی کے لئے ممنون ہوں
    خوشی ہوئی جو منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
    بہت شاد رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    صائمہ شاہ صاحبہ !
    اظہار خیال اور ستائشِ انتخاب پر دلی تشکّر۔
    غزل سے آپ کا انتخاب شعر، بہت خُوب اور بلیغ ہے
    بہت خوش رہیں
     
  6. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    دوست یک رنگ کہاں جبکہ زمانہ ہو دورنگ
    کہ وہی صبح کو دشمن ہے، جو ہے شام کو دوست ۔
    واہ واہ کیا بات ہے خوب غزل ہے شاہ صاحب۔۔۔۔لطف آیا پڑھ کر ۔۔۔سلامت رہیئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    گیلانی صاحبہ!
    بہت ممنون ہوں اس پذیرائی اور دادِ انتخاب پر
    مسرت ہوئی، جو منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
    بہت شاداں و فرحاں رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہٹ اعلیٰ طارق شاہ
    دوست یک رنگ کہاں جبکہ زمانہ ہو دورنگ
    کہ وہی صبح کو دشمن ہے، جو ہے شام کو دوست
    واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,295
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت خوب۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,850
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    بہت خوب شاہ جی

    اے ظفر دوست ہیں آغازِ مُلاقات میں سب
    دوست پر ہے وہی، جو شخص ہو انجام کو دوست
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    سید صاحب!
    ممنون و متشکّر ہوں داد اور اظہارِ خیال پر
    شاداں رہیں صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت نوازش احمد صاحب!
    داد اور اظہار خیال پر ممنون ہوں
    شادماں رہیں
     
  13. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا ،بابا جی!
    اظہارِ خیال کے لئے دلی تشکّر
    بہت شاد رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    واہ واہ اس قدر خوبصورت انتخاب ارسال فرمانے پر شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر اظہار خیال پر فاتح صاحب!
    خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا
    شادماں رہیں
     

اس صفحے کی تشہیر