آکے تربت پہ بہت روئے ، کیا یاد مجھے - شاد پیر و میر

کاشفی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 28, 2010

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    غزل
    (شاد پیر و میر)

    شیخ محمد جان نام، تخلص شاد ، مشہور بہ شاد پیر و میر ، باپ کا نام شیخ وارث علی، دادا شیخ فضل علی لکھنؤ کے قدیم شیخ زادے تھے۔ حضرت محمد بن حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کی نسل سے تھے۔
    اجداد مذہب حنفی سنی رکھتے تھے۔ مگر عہد شاہی میں شیعہ مذہب اختیار کر لیا تھا۔
    شاد پیر و میر بالکل میر کے رنگ میں ڈوبے ہوئے تھے۔ اور وہی زبان کہتے تھے۔ اس لیئے عرش انکو پیرومیر کہا کرتے تھے۔


    آکے تربت پہ بہت روئے ، کیا یاد مجھے
    خاک اُڑانے لگے جب کر چکے برباد مجھے

    گھر کو چھوڑے ہوئے مدت ہوئی صیاد مجھے
    کس چمن میں ہے نشیمن یہ نہیں یاد مجھے

    دل لگاتے ہی گِرا آنکھ سے آنسو کی طرح
    یہ نہ معلوم تھی اس عشق کی افتاد مجھے

    خوش نہیں کوئی جہانِ گذراں میں سفری
    نظر آتا ہے جرس تک دل ناشاد مجھے

    کوئی خالی نہ اثر سے ہو مرا طفلِ سرشک
    نا خلف دے مرے اللہ نہ اولاد مجھے

    گھٹ کے مرجاؤں یونہی تا دہن آئے نہ فغاں
    کھولنے دے نہ خموشی لبِ فریاد مجھے

    عشق میں آل محمد کے جنوں ہو اے شاد
    پابہ زنجیر کرے الفت ِسجاد مجھے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,826
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ! بہت خوب غزل ہے۔ شکریہ کاشفی صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    نوازش ، مہربانی، آداب عرض ہے! خوش رہیں سخنور صاحب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. خوشی

    خوشی محفلین

    مراسلے:
    11,032
    واہ خوب کیا کلام شئیر کیا ھے شکریہ کشفی جی، جیتے رھیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    کلام کی پسندیدگی کے لیئے شکریہ مہربانی نوازش کرم۔۔خوش رہیں۔۔ جیتا تو نہیں رہونگا اب۔۔ ایکچولی ۔۔کہ آئی ایم ناٹ شیخ اینڈ نائدر چِلی ۔بس ٹائم تھوڑا کم ہے۔۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ عنقریب۔۔بائے بائے۔۔خدا حافظ:)
     
  6. خوشی

    خوشی محفلین

    مراسلے:
    11,032
    آپ ایسی فضول باتوں پہ حجامت کروائیں گے اپنی
     
  7. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892
    یہ کون رو رہا ہے تربت پے آکے :confused:
     

اس صفحے کی تشہیر