آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمداحمد

لائبریرین
ہاشم ندیم کا ناول "بچپن کا دسمبر"

یہ ہاشم ندیم کیسے رائٹر ہیں۔

میں آج کل ہاشم ندیم کے لکھے ناول پر مبنی ڈرامہ دیکھ رہا ہوں ۔ پری زاد۔

بہت عرصے بعد کوئی دڑامہ باقاعدہ دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ کہانی بس ٹھیک ہی ہے وقت گزاری کے لئے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
Atomic Habits - James Clear

atomic-habits-dots-1.png
 

سیما علی

لائبریرین
ہاشم ندیم کیسے رائٹر ہیں۔

میں آج کل ہاشم ندیم کے لکھے ناول پر مبنی ڈرامہ دیکھ رہا ہوں ۔ پری زاد۔
اچھے رائٹر ہیں پری زاد ناول ہم نے پڑھا ہے اور عبداللہ بھی ۔۔۔ندیم ہاشم صاحب کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے ہے
 

سیما علی

لائبریرین
بہت شکریہ!

عبداللہ کافی مشہور ہے۔ لیکن میں نے وہ بھی نہیں پڑھا۔ :)
وقت ملے تو ضرور پڑھیے گا ۔۔۔بہت عمدہ تحریر ہے
عشقِ مجازی سے عشقِ حقیقی تک یہ ایک سفرِ مسلسل ہے۔۔۔انداز بے حد خوبصورت ہے لکھنے کا ۔۔۔
 

جاسمن

مدیر
یہ ہاشم ندیم کیسے رائٹر ہیں۔

میں آج کل ہاشم ندیم کے لکھے ناول پر مبنی ڈرامہ دیکھ رہا ہوں ۔ پری زاد۔

بہت عرصے بعد کوئی دڑامہ باقاعدہ دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ کہانی بس ٹھیک ہی ہے وقت گزاری کے لئے۔
پری زاد ناول بہتر ہے۔ لیکن بچپن کا دسمبر مزے کا ہے۔
میں نے ان کے سب ناولز پڑھ لیے ہیں۔ اچھا لکھتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
وقت ملے تو ضرور پڑھیے گا ۔۔۔بہت عمدہ تحریر ہے
عشقِ مجازی سے عشقِ حقیقی تک یہ ایک سفرِ مسلسل ہے۔۔۔انداز بے حد خوبصورت ہے لکھنے کا ۔۔۔

چلیے! جب وقت اور فرصت میسر ہوئی تو پڑھوں گا۔

پری زاد ناول بہتر ہے۔ لیکن بچپن کا دسمبر مزے کا ہے۔
میں نے ان کے سب ناولز پڑھ لیے ہیں۔ اچھا لکھتے ہیں۔
ڈرامہ دیکھ کر تو پری زاد بھی بس اوسط ناول ہی معلوم ہوتا ہے۔ یہ الگ بات کہ پڑھنے میں اور ڈرامائی تشکیل دیکھنے میں فرق ہوتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
چلیے! جب وقت اور فرصت میسر ہوئی تو پڑھوں گا۔


ڈرامہ دیکھ کر تو پری زاد بھی بس اوسط ناول ہی معلوم ہوتا ہے۔ یہ الگ بات کہ پڑھنے میں اور ڈرامائی تشکیل دیکھنے میں فرق ہوتا ہے۔
بھیا فکشن رائٹر ہیں ۔۔۔عموماً لوگ پاپولر ادب اور فکشن میں یہی چیزیں پسند کرتے ہیں ۔۔نئی نسل اگر چہ ادب کی طرف کم ہی آتی ہے اگر اُنکی طرف کچھ جھکتی ہے تو خوشی ہوتی آپ نے صحیح کہا اوسط بھی ٹی وئی پر قبول ہے ہماری چھوٹی بیٹی بہت بُری اُردو پڑھتی اور لکھتی ہیں !!!!!پر پریزاد کے لئے اُس دن کہہ رہیں تھیں ماں کہں سے اس ناول کا انگریزی ٹرانسلیشن مل سکتا ہے ۔۔۔۔۔تو ہمیں بہت خوشی ہوتی کہ کم از کم ان ڈراموں نے نئی نسل کو تھوڑا ہی راغب کیا پر کیا تو اُردو کی طرف کبھی کہتی ہیں ہم کہاں کے سچے تھے آپ نے پڑھی ہے تو ہمیں بتائیں ۔۔۔۔😊😊😊😊😊
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بھیا فکشن رائٹر ہیں ۔۔۔عموماً لوگ پاپولر ادب اور فکشن میں یہی چیزیں پسند کرتے ہیں ۔۔
یہ بات تو ہے۔

ویسے مجھے بھی اچھے لگتے ہیں اس قسم کے ناول۔
نئی نسل اگر چہ ادب کی طرف کم ہی آتی ہے اگر اُنکی طرف کچھ جھکتی ہے تو خوشی ہوتی آپ نے صحیح کہا اوسط بھی ٹی وئی پر قبول ہے ہماری چھوٹی بیٹی بُری اُردو پڑھتی اور لکھتی ہیں پر پریزاد کے لئے اُس دن کہہ رہیں تھیں ماں کہں سے اس ناول کا اردو ٹرانسلیشن مل سکتا ہے ۔۔۔۔۔
واقعی! یہ بات تو ہے۔

اچھی بات ہے کہ اسی بہانے بچے اردو ادب کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔
تو ہمیں بہت خوشی ہوتی کہ کم از کم ان ڈراموں نے نئی نسل کو تھوڑا ہی راغب کیا پر کیا تو اُردو کی طرف
بالکل! خوشی کی بات ہے۔
کبھی کہتی ہیں ہم کہاں کے سچے تھے آپ نے پڑھی ہے تو ہمیں بتائیں ۔۔۔

:)
یہ بھی ڈرامہ آج کل چل رہا ہے۔ یہ میں نے کافی پہلے پڑھی تھی۔ ڈرامہ دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔
 

سیما علی

لائبریرین
یہ بات تو ہے۔

ویسے مجھے بھی اچھے لگتے ہیں اس قسم کے ناول۔

واقعی! یہ بات تو ہے۔

اچھی بات ہے کہ اسی بہانے بچے اردو ادب کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

بالکل! خوشی کی بات ہے۔


:)
یہ بھی ڈرامہ آج کل چل رہا ہے۔ یہ میں نے کافی پہلے پڑھی تھی۔ ڈرامہ دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔
بہت اچھا ہے پر ناول سے بہت کچھ بدلا ہے ۔۔۔۔شاید انہیں ڈرامائی تشکیل میں Present scenario میں لانے کے لئے یہ تبدیلیاں لانا پڑتی ہونگیں
 

محمداحمد

لائبریرین
اس کتاب کے بارے میں تاثرات شیئر ضرور کریں، چند اقتباسات بھی مفید ثابت ہوں گے۔ :)

اپنے موضوع پر یہ بہت اچھی کتاب ہے۔ مصنف کا نام جیمز کلیر ہے اور اس موضوع پر اُن کا ذہن "کرسٹل کلیر" ہے۔ :) اگر ممکن ہوا تو ان کے اقتباسات بھی شامل کروں گا۔

ان کی ویب سائٹ پر ان کے آرٹیکلز پڑھے جا سکتے ہیں اور ان کے تحریر کردہ آرٹیکلز بھی خوب ہیں۔
 

زیک

تکنیکی معاون
آج ویسے ہی کنڈل ایپ میں اعداد و شمار دیکھ رہا تھا تو احساس ہوا کہ کووڈ کا دنیا میں پھیلنے کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ میں نے شروع کے دنوں میں خوب کتابیں پڑھیں۔ اپریل سے جولائی 2020 میں 90 دن روزانہ مطالعہ میں صرف ہوا۔ یہ میرا ریکارڈ ہے۔
 
Top