آپ کو دیکھ کر دیکھتا رہ گیا۔

جگجیت کی یہ غزل بھی دیکھئے

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=ITKSe-fYtdQ[/ame]
آپ کو دیکھ کر دیکھتا رہ گیا
کیا کہوں ، اور کہنے کو کیا رہ گیا

ان کی آنکھوں سے کیسے چھلکنے لگا
میرے ہونٹوں پہ جو ماجرا رہ گیا

آپ کو دیکھ کر دیکھتا رہ گیا۔

ایسے بچھڑے سبھی رات کے موڑ پر
آخری ہمسفر --- راستہ رہ گیا

سوچ کر آؤ ، کوئے تمنا گلی
جان من ! جو یہاں، رہ گیا ۔۔۔۔ ۔رہ گیا

آپ کو دیکھ دیکھتا رہ گیا
 
اسکے اشعار بہت مزے کے ہیں۔ لگتا ہے کہ شاعر سننے والوں کی سوچ پہ پینترے بدل بدل کر حملہ کررہا ہے ، چونکا رہا ہے ۔ دوسری طرف غزل بھی خوبصورت ہے۔
 
زھرا صاحبہ سلام علیکم۔

میں ایک سادہ اور بیلینسڈ آدمی ہوں، ، کوئی مولوی نہیں :) اس سے زیادہ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ بہر حال اس پر بات کسی اور وقت اور کسی اور دھاگہ میں :)
 

جیا راؤ

محفلین
بہت خوبصورت غزل ہے۔
اس سے مجھے وہ یاد آ گئی

آتے آتے مرا نام سا رہ گیا
ان کے ہونٹوں پہ کچھ کانپتا رہ گیا

اگر کسی کے پاس ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:):)
 
آتے آتے میرا نام سا رہ گیا،
اس کے ہونٹوں‌پہ کچھ کانپتا رہ گیا۔

وہ مرے سامنے ہی گیا اور میں‌
راستے کی طرح دیکھتا رہ گیا۔۔۔

اور آپ کو دیکھ کر دیکھتا رہ گیا، جگجیت نے یہاں‌ملا کر گائی ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=FTHwsqRg1Og[/ame]

اور وہ بھی دھیمے سروں میں ۔۔۔۔
 
Top