آپ کونسا ای۔میل۔ کلاینٹ استعمال کرتے ہو؟

آپ کونسا ای۔میل۔ کلاینٹ استعمال کرتے ہو؟

  • آوٹ لک

    Votes: 0 0.0%
  • یڈورا

    Votes: 0 0.0%
  • موزیلا

    Votes: 0 0.0%
  • آؤٹ لُک ایکسپریس

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    31

جیسبادی

محفلین
آپ کونسا ای۔میل۔ کلاینٹ استعمال

آپ کونسا ای۔میل۔ کلاینٹ استعمال کرتے ہو؟

کیا آپ کو علم ہے کہ آپ اپنا جی۔میل۔ کھاتہ "پوپ" کر کے تھنڈربرڈ یا آؤٹ لُک میں لا سکتے ہو؟
 

اجنبی

محفلین
پہلے میں آؤٹ لک استعمال کرتا تھا ، پھر تھنڈر برڈ اور اب کوئی بھی نہیں استعمال کرتا ۔ کیونکہ میں جی میل استعمال کرتا ہوں اور وہ ویسے ہی ہر پانچ منٹ بعد میل چیک کر لیتی ہے ۔ اس کے ساتھ مین نے جی میل نوٹیفائر رکھا ہوا ہے
 

منہاجین

محفلین
آؤٹ لک ایکسپریس اور جی میل

جیسبادی نے کہا:
آپ کونسا ای۔میل۔ کلاینٹ استعمال کرتے ہو؟

کیا آپ کو علم ہے کہ آپ اپنا جی۔میل۔ کھاتہ "پوپ" کر کے تھنڈربرڈ یا آؤٹ لُک میں لا سکتے ہو؟

جیسبادی:
یہاں آپ ایک زیادتی کر گئے۔ آؤٹ لک کے نام سے 2 الگ سافٹ ویئر ونڈوز کے استعمال کنندگان کے زیرِ استعمال ہیں۔ آؤٹ لک ایکسپریس، جو ونڈوز میں بنیادی طور سے (ڈیفالٹ) شامل ہوتا ہے اور دوسرا مائیکروسافٹ آؤٹ لک، جسے لوگ ایم ایس آفس کے ساتھ انسٹال کرتے ہیں۔

چونکہ رائے دہی میں آپ نے دونوں کو الگ الگ شامل نہیں کیا، اور نہیں معلوم کہ آپ کی مراد "ایکسپریس" ہے یا "ایم ایس" اِس لئے میں اِس رائے دہی میں حصہ نہیں لے رہا۔ اگر آپ تصحیح کر دیں تو بہتر ہو گا تاکہ مجھے جیسے صارفین بھی حصہ لے سکیں۔

کم از کم یہاں پاکستان میں تو یہی 2 زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔ یا پھر اِنٹرنیٹ کلب کے صارفین ویب میل پر ہی اِکتفا کرتے ہیں۔

میرے پاس آؤٹ لک ایکسپریس ہے، جس میں ہر قسم کی آفیشل ڈاک ملاحظہ کرتا ہوں۔ رہی بات جی میل کی تو اس کی پوپ سروس بھی بہت اچھی ہے۔ مگر کچھ عرصہ استعمال کے بعد میں نے جی میل کو فائر فاکس ہی میں استعمال کرنا شروع کر دیا۔

اس میں لیبل بنانے کی جو سہولت ہے وہ مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔ اور اس کا قاصد پروگرام مجھے بروقت نئی ڈاک بارے مطلع بھی کرتا رہتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
منہاجین، بات آپ کی درست ہے، یہ دو علیحدہ پروگرام ہیں۔ ایکسپریس صرف ای۔میل۔ کرتا ہے، جبکہ دوسرا کیلنڈر وغیرہ بھی فراہم کرتا ہے۔ مگر میں سوچتا ہوں کہ جن گھروں میں صرف ایک کمپوٹر ہے یا مقامی (لوکل ایریا) نیٹ ورک میں منسلک نہیں، ان لوگوں کیلئے تو دونوں پروگرام ایک ہی ہیں۔
 
آپیرا

السلام و علیکم

میں آپیرا براؤزر کا استعمال کثرت سے کرتا ہوں۔ اس میں ایک ای میل کلائنٹ بھی موجود ہے۔ اس لئے "پاپ" والی اور ویب والی ساری ای میل ایک جگہ ہی بآسانی چیک ہوجاتی ہیں۔

شارق
http://www.boriat.com
 
Top