آپ نے سینما میں پہلی بار کونسی فلم دیکھی تھی؟

آپ نے کس عمر میں پہلی بار سینما کا رخ کیا؟
سینما میں پہلی بار کونسی فلم دیکھی؟
اس وقت ٹکٹ کیا تھی؟
سینما میں فلم دیکھنے کے بعد آپکا ردعمل کیا تھا؟
اب تک کتنی بار سینما جا چکے ہیں؟
 
فہیم

لائبریرین
سینما پر پہلی اور آخری فلم آج تک غالباً 1995 میں "منڈا بگڑا جائے" دیکھی تھی۔
اس کے بعد سے پھر کبھی سینما جانے کا نہ اتفاق ہوا نہ موڈ۔

اس وقت ہماری عمر کوئی 10 برس تھی۔ اور ٹکٹ وغیرہ کا ہمیں علم نہیں کہ کتنے کا تھا کیا تھا۔
 
عثمان

محفلین
پاکستان میں تو میں نے سینما دیکھا ہی نہیں۔ لاہور کے سینما گھروں کا مکو ٹھپ ہو چکا ہے۔ دیکھنا کیا تھا۔
سینما کینیڈا آ کر دیکھا۔ پہلی فلم شائد میٹرکس تھی۔
 
مزے کی بات ہے میں نے آج تک سینیما گیا ہی نہیں کیونکہ میں دیہاتی ہوں اور شہر سے کافی ہٹ کر ہمارا گاؤں آتا ہے۔
میں نے جب بھی سینیما میں کوئی فلم دیکھی تو انگلش ہی دیکھوں گا کیونکہ انڈین میں دیکھتا نہیں اور پاکستانی فلمیں اس لائق نہیں
 
شہزاد وحید

میری خیال سے انڈین فلمیں اس لائق نہیں کہ ان پر سینما کی ٹکٹ کے پیسے ضائع کیے جائیں۔ 2011 اچھی انڈین فلموں کے لحاظ سے بہت ہی مایوس کن رہا ہے۔ پاکستان میں تو "فلمیں" بنتی ہی نہیں جن کو آپ فلمیں سمجھ رہے ہیں وہ تو پتہ نہیں کیا ہیں۔ ہاں لیکن کچھ فلمیں جو بنی ہیں جیسے "خدا کے لیے"، "رام چند پاکستانی"، "بول" اور "وار" وغیرہ وہ دور حاضر کی انڈین فلموں سے کئی بہتر ہیں۔
 
بالکل صحیح۔ویسے انگلش فلمیں صرف انٹرٹینمنٹ ہی مہیا نہیں کرتیں بلکہ ان سے نالج میں اضافہ ہوتا ہے اور بعض سے بہت زیادہ انسپائریشن ملتی ہے۔لیکن ان میں اخلاقیات کی بہت کمی ہوتی ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
بالکل صحیح۔ویسے انگلش فلمیں صرف انٹرٹینمنٹ ہی مہیا نہیں کرتیں بلکہ ان سے نالج میں اضافہ ہوتا ہے اور بعض سے بہت زیادہ انسپائریشن ملتی ہے۔لیکن ان میں اخلاقیات کی بہت کمی ہوتی ہے

انگلش فلموں کے علاوہ امریکن فلمیں اور دوسری کئی زبانوں کی اچھی فلمیں بھی موجود ہیں۔ خود انڈیا میں بھی بعض اوقات اچھی فلمیں بنتی ہیں جیسے "سودیس" اور "لگان" وغیرہ۔ اور اخلاقیات کی سب کی اپنی اپنی ڈیفی نیشن ہوتی ہے۔
 
انگلش فلموں سے میری مراد امریکن اور برطانوی دونوں ہیں۔دوسرے ملک جیسے اٹلی،فرانس،سپین کی بھی انگلش میں اچھی فلمیں موجود ہیں اور دیکھنے کے لائق ہوتی ہیں۔دوسری زبانوں میں فلمیں دیکھنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ آپ بجائے فلم دیکھنے کے سب ٹائٹل پر نظریں جمائے ہوتے ہیں۔
اور رہی بات اخلاقیات کی تو اسکی ڈیفی نیشن وقت کے لحاظ سے بدل جاتی ہے۔مثال کے طور پر کچھ فلمیں آپ دوستوں کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں لیکن گھر والوں کے ساتھ یا چھوٹے بچوں کے ساتھ نہیں دیکھ سکتے۔
 
وجی

لائبریرین
ابھی تک صرف Jurassic Park فلم دیکھی وہ بھی پاس پر
اور اسکے علاوہ کوئی نہیں دیکھی
 
میر انیس

لائبریرین
میں نے زندگی میں پہلی فلم جو سینما میں دیکھی وہ زرقا تھی اس زمانے میں بہت اچھی پاکستانی فلمیں بنا کرتی تھیں اور کافی ہٹ بھی ہوتی تھیں۔ یہ بات 70 کی دہائی کی ہے اسکے ہدایتکار ریاض شاہد تھے اور نیلو اور اعجاز اس فلم میں شامل تھے ۔ اسکا ہی مشہور گانا تھا ۔ رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے۔میں اس زمانے میں شاید 3 یا 4 سال کا تھا اس لئے صرف اتنا پتہ ہے کہ یہ فلم دیکھی تھی پر اسٹوری یاد نہیں تھی ابھی کچھ عرصہ پہلے دوبارہ دیکھی۔ پھر اسکے بعد یہ امن دیکھی اور پھر ایک سلسلہ شروع ہوگیا جو لوگ کراچی میں رہتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ پہلے کراچی میں سینما گھروں کی بھر مار ہوا کرتی تھی تقریباََ ہر علاقے میں سینما ہوتے تھے ہمارے گھر کے پاس نیرنگ،فردوس ارم اور عرشی سینما ہوتے تھے عرشی سینما کا پیدل کا راستہ تھا ، ٹی وی چینل صرف ایک پی ٹی وی ہوتا تھا ۔ اور مشکل سے ایک ڈرامہ آیا کرتا تھا وہ بھی روز نہیں اسلئے گرمیوں کی چھٹیوں میں یا جب بھی کزن وغیرہ گھر رہنے آتے تھے ہم اکثر عرشی سینما پیدل چلے جاتے تھے جب تو ہمارا یہی مشغلہ ہوتا تھا کیونکہ نہ نیٹ تھا نہ اتبے سارے چینلز اب تو 7 یا 8 سال ہوگئے کوئی فلم ٹی وی پر نہیں دیکھی تو سینما تو دور کی بات ہے ہاں یہ ضرور ہے کہ پاکستانی تقریباََ 100 سے زیادہ اور انڈین اس سے بھی زیادہ دیکھ لی ہونگی۔
 
میر انیس

لائبریرین
یہ سو فلمیں تم نے "اللہ حمایت پارٹی" میں شمولیت سے پہلے دیکھی تھیں یا بعد میں ؟
ہا ہا ہا صحیح پکڑا ہے۔ دراصل ہوا یوں کہ جیسے ہی بیگم صاحبہ گھر پر آئیں انہوں نے سب سے پہلے تو ہر قسم کے گانے سننے پر پابندی لگادی ۔ پھر اسکے بعد باقاعدہ جو درس وہ جمعہ کے روز اپنی شاگردائوں کو دیتی تھیں مجھکو بھی دینا شروع کردیا۔پہلے پہل تو میں انکے میکے جاتے ہی اپنی پرانی فطرت پر لوٹ آتا تھا(ویسے میری فطرت یہ نہیں تھی کیونکہ میرے والد بھی ایک دیندار آدمی تھے) پھر یکہ بعد دیگرے ایسے واقعات پیش آئے کہ میں بالکل ہی تائب ہوگیا جن کو بتانا اس دھاگے میں مناسب نہیں کیونکہ یہ تو سینما اور تھیٹر کا دھاگہ ہے ۔ دراصل وہ جہیز کے ساتھ اسلامی کتابوں کا ایک کتب خانہ لائیں تھیں اور مطالعہ کا شوق مجھکو پھنساتا چلا گیا ۔ یا شائد نکالتا چلاگیا
 
زبیر مرزا

محفلین
پہلی تو یاد نہیں آخری فلم ایک دوست کے زچ کرنے پر آئرن مین دیکھی تھی -
میں چائے کے تین ، چار کپ پیئے بناء فلم نہیں دیکھ سکتا اورتھیٹر میں یہ ممکن نہیں :)
 
عثمان

محفلین
ویسے بڑے حیرت اور افسوس کا مقام ہے کہ سینما جیسی ایک ایسی انٹرٹینمنٹ جو دنیا کے اکثر ممالک میں بنیادی ہے۔ پاکستان میں معدوم ہو چکی ہے۔ :confused:
لہذا یہ سب سن کر حیرت ہوتی ہے کہ اچھی خاصی عمر کے پاکستانیوں نے زندگی میں کبھی سینما دیکھا ہی نہیں۔ :shock:
 
Top