کاشفی

محفلین
" آپ اور آپ کی خوشی صاحب "
۔
۔
بات بے بات برہمی صاحب
ہم سے کوئی خطا ہوئی صاحب ؟

مجھ کو بھائے نہ دشمنی صاحب
میرا مسلک ہے دوستی صاحب !

میں نے سچ بولنے کی جراءت کی
بات سب کو لگی بری صاحب

چلو مانا ! قصور میرا ہے
آپ اچھے ہیں ، میں بُری صاحب

کیوں پریشان اِس قدر ہیں آپ ؟
کوئی افتاد آ پَڑی صاحب؟

ہم کو سب کچھ مِلا مقدر سے
رہ گئی آپ کی کمی صاحب

اب تو آنکھیں اداس رہتی ہیں
اور صورت بجھی بجھی صاحب

ہم کو ہر دَم عزیز رہتے ہیں
" آپ اور آپ کی خوشی صاحب"

یہ تو :انمول: دِل کی باتیں ہیں
ہم نے کب کی ہے شاعری صاحب؟؟


(عائشہ انمول)
(بشکریہ: نادر خان سَرگِروہ، مکہ مکرمہ)
 

خوشی

محفلین
ہم کو ہر دَم عزیز رہتے ہیں
" آپ اور آپ کی خوشی صاحب"

بہت خوب کاشفی جی بہت عمدہ
 

مغزل

محفلین
بہت بہت شکریہ کاشفی بھیا۔
آپ نے ہماری پیاری راج دلاری سی بہنا عائشہ (‌انمول) کا کلام پیش کیا،
پچھلے دو سالوں میں جانکاہ حادثات کی وجہ کر عائشہ تقریباً گوشہ نشین ہیں۔
آپ نے ایک بار پھر انہیں اس احوال میں زندہ کردیا۔ بہت شکریہ۔
 

مغزل

محفلین
جی جیہ ، میں پیش کرتا ہوں، بلکہ آج اگر بات ہوتی ہے تو یہاں بلا لیتا ہوں ، انو، سرور عالم راز صاحب کی شاگردہ ہیں، اور ابتدائی عمر میں ہی کمال شعر کہنے لگی ہیں ، ماشا اللہ ، کوئی تین چار سال پر مشتمل ہے ہماری یاد اللہ، ایک فورم پر ملاقات ہوئی ، زرقا بہن اور احمد بھی وہیں ملے تھے ۔ ، ۔۔ عائشہ نے اپنی سائٹ بھی ترتیب دی ہے ، لنک یہ ہے ۔۔ ایک نظم خواب ملاحظہ کیجے ( ربطہ)
باقی تفصیلات آئندہ
 

کاشفی

محفلین
شکریہ بہت بہت ۔ م م مغل بھائی۔۔

اللہ رب العزت عائشہ (‌انمول) صاحبہ کو صحت و تندرستی اور لمبی حیاتی فرمائے۔۔۔اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔آمین۔
 
Top