آپ اردو محفل کے ممبر کیوں ہیں۔۔۔؟؟؟؟

ماہا عطا

محفلین
السلام علیکم
آج میں ایک بے تکے سوال کے ساتھ حاضر ہوں جواب کا توکا آپ نے لگانا ہے۔
آپ اردو
محفل کے ممبر کیوں ہیں
اپنے اپنے جوابات تحریر کریں شکریہ
 
بات یہ ہے بی بی، کہ زندگی شاید نام ہی ایسے ’’حادثات‘‘ کا ہے۔
بندہ بہت سارے کام کر جاتا ہے، اور بعض کاموں کے کر جانے پر پتہ چلتا ہے کہ ’’یہ تو اچھا ہو گیا! ۔۔۔‘‘
اپنا اردو محفل پر ہونا بھی بس ایسا ہی ایک کام ہے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میرے لیے تو اردو محفل گھر کے طرح ہے اب گھر میں بندہ کیوں ہوتا ہے یہ کوئی پوچھنے والا سوال ہے بہنا؟ :)
 

فاتح

لائبریرین
اس پر تو کراس بنتا ہے بھیا :cautious:
بیٹا! یہ ابن انشا کے ایک مضمون سے اقتباس تھا۔۔۔
ہمارا ملک
ایران میں کون رہتا ہے؟
ایران میں ایرانی قوم رہتی ہے۔
انگلستان میں کون رہتا ہے؟
انگلستان میں انگریز قوم رہتی ہے۔
فرانس میں کون رہتا ہے؟
فرانس میں فرانسیسی قوم رہتی ہے۔
یہ کون سا ملک ہے؟
یہ پاکستان ہے۔
اس میں پاکستانی قوم رہتی ہوگی؟
نہیں! اس میں پاکستانی قوم نہیں رہتی۔ اس میں سندھی قوم رہتی ہے، اس میں پنجابی قوم رہتی ہے، اس میں بنگالی قوم رہتی ہے، اس میں یہ قوم رہتی ہے، اس میں وہ قوم رہتی ہے۔
لیکن پنجابی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں، سندھی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں، بنگالی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں، پھر یہ ملک الگ کیوں بنایا تھا؟
غلطی ہوگئی، معاف کر دیجیے، آئندہ نہیں بنائیں گے؟
:laughing:
 
اردو ایڈیٹر ڈھونڈتے ہوئے آ پہنچا تھا اور پھر سوال و جواب میں ایسا الجھایا گیا کہ اب تک نہیں سلجھ سکا۔
 
Top