آٹھ ہفتے صرف اپنے لیے

س

سمن

مہمان
آٹھ ہفتے صرف اپنے لیے​


عالمی جریدے “ٹائم میگزین“ نے چند سال قبل ایک مضمون میں بتایا تھا کہ ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے تعلیم یافتہ فزیشن ڈاکٹر اینڈریووائل کی شخصیت معروف نہ تھی، مگر جب ان کی نئی کتاب “آٹھ ہفتوں میں مناسب ترین صحت“ نے حیرت انگیز مقبولیت حاصل کی تو ان کا طوطی ہر سو بولنے لگا۔

اس کتاب میں زیادہ زور نباتاتی ادویہ، غذاؤں اور طرز حیات پر دیا گیا ہے۔ ان کی یہ جدید ترین کتاب شائع کرنے کے لیے برطانیہ، آئرلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے علاوہ اور کئی ممالک میں تراجم شائع کرنے کے انتظامات زیرِ تکمیل ہیں۔
ڈاکٹر اینڈریووائل نے کتاب میں صحت برقرار رکھنے کے لئے جو گر بتائے ان میں سے چند یہ ہیں۔


1۔ گہرے سانس لینے کی عادت ڈالئے، آپ سمجھتے ہیں کہ آپ گہرے سانس لے رہے ہیں مگر عموماً ایسا نہیں ہوتا۔

2۔ کم از کم 10 منٹ پیدل چلا کیجئے۔

3۔ ان لوگوں کے ساتھ وقت گزارئیے جن سے مل کر زندگی کا احساس ہو۔ ایسے آدمی کی تلاش کیجئے جن سے آپ کی ملاقات عرصے نہیں ہوئی۔

4۔ اپنی پچھلی بیماری پر غور کیجئے اور معلوم کیجئے کہ کن عوامل نے آپکی صحت یابی میں مدد کی،

5۔ مطالعہ، موسیقی اور آرٹ میں دلچسپی لیجئے، کمروں میں پھول سجائیے۔

6۔ کافی اور کولا مشروبات نہ پیجئے، البتہ سبز چائے پیجئے۔

7۔ کلورین آمیز پانی یا مشروبات نہ پیجئے۔

8۔ اخبارات میں اور ٹیلیویژن پر خبریں کم دیکھئے۔ ہو سکے تو ہفتہ بھر خبروں کا روزہ رکھ لیجئے۔

9۔ گوشت کم کھائیے۔ دالوں اور سویابین میں بھی پروٹین ہوتے ہیں۔

10۔ ہر قسم کی تابکاری سے گریز کیجئے۔ غیرضروری طور پر ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ بھی خطرناک ہیں۔

11۔ آلودہ فضا میں گہرے سانس نہ لیجئے۔

12۔ یہ چیزیں زیادہ کھائیے: ادرک، روغن زیتون، جن سنگ، لہسن، سبز چائے۔



صحت کا راز فطری اصولوں کی پابندی ہی میں ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ ڈاکٹر سمن، صرف ایک چیز پر مجھے حیرت ہے۔ جن سنگ کو تو گردے فیل ہونے کا بہت بڑا سبب مانا جاتا ہے
قیصرانی
 
Top