آوٹ لوک اور نوکیا او وی آئی میں کنٹیکٹ سنکرونائزیشن

قیس

محفلین
السلام علیکم
محترم میں اپنے نوکیا موبائل سے روابط کو آوٹ لک کے ساتھ برابر کرنا چاہتا ہوں۔ نوکیا او وی آئی کی تمام آپشنز دیکھ چکا ہوں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ براہ کرم مدد فرماویں۔

والسلام
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
جناب کوئی یہ ہی لکح دو کہ سانوں نئی پتہ۔ کدرے ہور سر مار،
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
محترم نوید صاحب میں نے نوکیا او وی آئی سوٹ کو انسٹال کیا ہوا ہے، اور اس کے ذریعہ سے ایک کوشش کر چکا ہوں۔ اگر آپ میرے اولین پیغام پر ایک مدبرانہ نگاہ کرتے تو یقینا آپ کی ماہرانہ نگاہ اس بات کو بھانپ لیتی کہ اس میں میں نے عرض کی ہے کہ نوکیا او وی آَئی کی تمام آپشنز دیکھ چکا ہوں لیکن افاقہ نہیں ہوا۔ اسی لئے یہاں حاضری دی۔ ورنہ میری جرات کہ ماہرین کو کسی چھوٹی موٹی بات کے لئے تکلیف دینے کی جسارت کروں۔
برادرم ایم ایف درویش صاحب میرے پاس نوکیا سی 3 -00 ہے۔ جی میں صرف کنٹیکٹس اٹھانا چاہ رہا ہوں۔ اس کے علاوہ میرے فون کا کوئی کام نہیں ہے۔ کہ کال ملائے اور بات کروا دے۔ باقی کام وہ یہ کرتا ہے کہ چند دوست سوچتے ہیں اسکا فون خراب ہو جائے۔

والسلام امید ہے کہ آپ لوگ مجھے راہ راست پر ڈالیں گے۔
 

mfdarvesh

محفلین
جناب قیس بھائی، کم از کم مجھے تو خوشی ہو گی اگر میں آپ کا مسئلہ حل کرنے میں مدد فراہم کر دوں
Contactsاٹھانے کا کام تو میں کرتا رہتا ہوں، اس کے لیے میرے خیال میں Nokia PC Suiteاچھا کام کرتا ہے، انسٹال کریں اور فون کو Connectکریں اس کے بعد Main Screenسے Contacts کو کلک کریں کچھ انتظار کے بعد تمام کے تمام Contacts نظر آجائیں گے، کاپی کر لیں یا تما م کو Selectکرکے File Menu سے Export کر لیں، بس یہی کام ہے :)
 

میم نون

محفلین
اوہو، معزرت۔
میں نے آپکا پیغام ٹھیک طریقے سے نہیں پڑھا تھا (رات کافی ہو چکی تھی :))

میرے پاس تو بہت ہی سادہ موبائل ہے، کبھی ان جھنجٹوں میں نہیں پڑا اس لئیے بہت زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔

اس بارے میں درویش بھائی اور دیگر ماہرین آپکی بہتر مدد کر سکتے ہیں۔

والسلام، نوید
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
محترم درویس صاحب نوکیا پی سی سوٹ تو مل نہیں رہا، اسکا معلوم نہیں کہ کہاں سے مل سکتا کہ، کیونکہ نوکیا کی سی ڈی پر یہی ملا تھا،
بخدمت جناب نوید صاحب میں نے اسی لیے تو محفل میں عرض کی ہے کہ شاید ماہرین کی نگاہ کرم سے ہم بھی فیض یاب ہو سکیں بر امید دنیا قائم ۔

والسلام
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
محترم درویش صاحب آپ کے دئے ہوئے رابطے سے پی سی سوٹ تو ڈاونلوڈ ہو گیا چل بھی گیا لیکن اس کے ساتھ آوٹ لک کو سنکرونائز کیسے کروں؟ اس کی کوئی آپشن نہیں ملی، علاوہ ازیں میں نے آوٹ لک سے کنٹیکٹس کو ایکسپورٹ کیا تھا بطور سی وی ایس لیکن نوکیا پی سی سوٹ اس فائل کو قبولنے سے انکاری ہے۔ اسکا کوئی حل ممکن ہے؟ والسلام
 
اپنے موبائل کو پی سی سوٹؕ سے کنکٹ کریں جب پی سی سوٹ کھل جائے تو کونٹیکٹ پر کلک کرے آپ کے موبائل کے کونٹیکٹ نظر آجائیں گے انہیں سلکٹ آل کرلیںاورپی سی سوٹکے بائیں طرف اوپر کے کونے میں فائل والے آپشن پر کلک کریں اورایکس پورٹ والے خانے پر کلک کردیں سیو ایز کاآپشن آئے گا فائل کو کوئی بھی نام دیں جہاں محفوظ کرنا ہے وہ جگہ منتخب کرلیں اور اوکے
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
برادام عمران الہی فاروقی صاحب
عاجز کو مسئلہ نوکیا سوٹ سے آوٹ لک کی جانب نہیں بلکہ آوٹ لک سے نوکیا کی جانب ہے۔ یا دونوں اطراف کو کمبائن کرنا ہے۔ اگر میں ایک ایک کنٹیکٹ کو کرنے لگوں تو مجھے چند ایک گھنٹے درکار ہیں جو میرے پاس نہیں ہیں۔
امید ہے کہ آپ لوگ مدد فرماویں گے/
 

mfdarvesh

محفلین
قیس بھائی، یہ تو سادہ سا مسئلہ لگ رہا ہے آپ سی ایس وی فائل کو امپورٹ کریں سوٹ میں، فائل مینو میں آپشن ہے امپورٹ کی، آپ نے یہ چیک کیا تھا کیا؟
 
جناب آپ نےمیری پوسٹ کو دھیان سے نہیں پڑھا اورنا عملی تجربہ کیا ورنہ وہ طریقہ بہت آسان ہے آپ کو کئیں گھنٹے نہیں لگے گے بلکہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں آپ کا کام ہو جاےگادوسراطریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل کا پی سی سوٹ کے ذریعہ سے بیک لے لے اوراسے اپنے سسٹم پر محفوظ کرلیں اب دوبارہ اسے موبائل میں لے نے کے لئے بیکپ کی فائل پر کلک کریں تو یہ آپ کے موبائل میں اسٹور ہو جاے گابیکپ لے نے کاطریقہ یہ ہے موبائل پی سی سوٹ سے کنکٹ کریں اور بیکپ والے آپشن پر کلک کریں بیکپ کاپورا مینو سامنے آئےگا وہاں کونٹیکٹ کے علاوہ سب کو ہٹادیں اورپاس میں بیکپ والے خانےپر کلک کریں سیو ایز کے آپشن سے اپنی مطلوبہ جگہ پر محفوظ کرلیں امید ہے کہ اس تفصیل مسئلہ حل ہو جائےگا
 
Top