آن لائن قرآن پاک کی تعلیم حاصل کریں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آن لائن قرآن پاک کی تعلیم حاصل کریں​
دیارِ غیر میں بسنے والے مسلمانوں کے بہت سے مسائل میں سے ایک مسئلہ اسلامی تعلیمات حاصل کرنے میں دشواری بھی ہے۔ مساجد کم ہونے کی وجہ سے دور دراز والے مسلمان اپنے بچوں کو دینی تعلیم دینے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے "آن لائن قرآن پاک" پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا مقصد ان بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دینا ہے جو دیارِ غیر میں قرآن پاک تو پڑھنا چاہتے ہیں لیکن ان کو پڑھانے والا کوئی نہیں ہے۔ اس لیے ہم نے آن لائن قرآن پاک پڑھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس میں قرآن پاک پڑھانے کے علاوہ اسلامی تعلیمات بھی سیکھائی جائیں گی۔ مثلاَ وضو ، غسل، تیمم کا طریقہ، نماز پڑھنے کا طریقہ، کلمے، دعائیں اور سورتیں بھی یاد کروائی جائیں گی۔​
آج کل انٹر نیٹ کی سہولت کی وجہ سے دوریاں ختم ہوگئی ہیں ۔ اسی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ وقت نکالیں اور اپنے بچوں کی اسلامی تعلیمات پر توجہ دیں۔ رابطہ کے لیے tegioit@gmail.com پر میل کریں اس کے بعد مکمل تفصیل آپ کو میل یا فون کے ذریعہ سے دی جائیں گی۔ شکریہ​
 
Top