آن لائن جریدے سمت کے تازہ شمارے ۲۴ کا اجراء

الف عین

لائبریرین
عزیزانِ گرامی
تسلیمات
’سمت‘ آن لائن جریدے کا شمارہ ۲۴ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اس شمارے کے مشمولات ذیل میں دئے جا رہے ہیں۔ اس بار ایک نئے سلسلے کا آگاز کیا جا رہا ہے۔ ’مانگے کا اجالا‘ عنوان کے تحت تراجم پیش کئے جائیں گے۔ اس بار ستیہ جیت رے کی ایک کہانی پیش کی جا رہی ہے۔

خصوصی گوشہ: طرحی غزلیں اور مشاعرے۔ طرحی اور ہم طرح غزلیں۔۔ ترتیب: یاور ماجد، محمد بلال اعظم۔ اعجاز عبید، ایک آن لائن مشاعرہ (الف فیس بک گروپ): اسد مصطفیٰ

عقیدت: تنویر پھول

تنقیدی و تحقیقی مضامین: 1۔ غالب کی مذہبی وابستگیاں : پروفیسر انور معظم
2۔اردو زبان میں جمالیات شناسی اور اُس میں شکیل الرحمان کا حصّہ۔ اسیم کاویانی
3۔امداد امام اثرؔ کی کاشف الحقائق۔ امتیاز احمد
4۔ مشتاق عاجز: دوہے کی منفرد آواز ۔ غلام شبیر رانا

خاکے: ایک غیر روایتی جرنیل ( س) کرنل اشفاق حسین خان کے ساتھ ایک روایت شکن شام: داکٹر سلیم خان

گاہے گاہے باز خواں: ایلینز۔ ممتاز مفتی

مانگے کا اجالا (تراجم): کاروس۔ ستیہ جیت رے

کہانیاں: یخ بستہ موسم۔ شائستہ فاخری
بھول بھلیاں: اقبال حسن آزاد
ریلوے سٹیشن : جمیل اختر

منظومات: ستیہ پال آنند، نصیر احمد ناصر، شہناز نبی، زرقا مفتی

غزلیں: مظفر حنفی، عالم خورشید، ضیاء الحسن، احمد شہریار، عارف امام، پرویز مظفر، مہتاب قدر، اصغر شمیم، مسلم نواز، ملک حبیب

فکاہیہ: غلام ابن سلطان

انشائیہ:شور۔ زرقا مفتی

مطالعہ: اردو ادب میں گراں قدر اضافہ ’’نقش ہائے رنگ رنگ‘‘۔ مجاہد سید،

کتابوں کی باتیں: سہ ماہی نالۂ دل۔۔۔مبصر: غلام شبیر رانا، اردو املا کے اختلافی مسائل۔۔ خلیق الزماں/ اعجاز عبید، خوابوں کا جزیرہ ’موریشس‘۔۔ دردانہ قاسمی/ امتیاز احمد

تعاون کے لئے پیشگی شکریہ

جن حضرات و خواتین کو تازہ شمارہ ڈھونڈھنے میں دقت ہو، وہ یہ ربط استعمال کریں

http://samt.bazmeurdu.net/magazine-سَمت-آن-لائن-ادبی-جریدہ#.UlaLyOdHJEE

مخلص
اعجاز عبید
مدیر اعلیٰ ’سمت‘
 

الف عین

لائبریرین
عزیز منتظمو ، حسب معمول اس لڑی کے عنوان میں ایک غلطی ہو گئی ہے جس کی تصحیح میں نہیں کر پا رہا۔ تازہ شمارہ ۲۴ واں شمارہ ہے، اور اگلا شمارہ سلور جوبلی شمارہ ہو گا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عزیز منتظمو ، حسب معمول اس لڑی کے عنوان میں ایک غلطی ہو گئی ہے جس کی تصحیح میں نہیں کر پا رہا۔ تازہ شمارہ ۲۴ واں شمارہ ہے، اور اگلا شمارہ سلور جوبلی شمارہ ہو گا
واہ زبر دست اعجاز بھائی۔۔
کیا اصلی شمارہ بھی انہی مندرجات پر مشتمل ہوتا ہے یا یہ ویب ایڈیشن اس کا انتخاب ہو تا ہے؟
 

سید زبیر

محفلین
برادرم ۔ الف عین صاحب ۔ بہت بہت مبارک باد قدول فرمائیں ۔ رب کریم آپ کے عزم و حوصلوں کو ہمیشہ توانا رکھے ۔ آپ کی ادبی خدمات بلا شبہ مسلمہ ہیں ۔ بہت خوشیاں نصیب ہوں (آمین)
 
Top