آن لائن جریدہ ’سمت‘ کا بیسواں شمارہ آن لائن

الف عین

لائبریرین
دوستو
بہت انتظار کے بعد انٹر نیٹ پر اردو تحریر کا پہلا آن لائن جریدہ ’سمت‘ کا شمارہ ۲۰ آن لائن ہو گیا ہے۔ عزیزم م م مغل کو ادارت سپرد کرنے کے بعد میں اس سے بری الذمہ ہو گیا تھا، لیکن م م مغل کی عدم صحت، اور نا مساعد حالات کی وجہ سے وہ اب تک مکمل نہیں کر سکے تھے۔ آخر مجھے ہی اس شمارے کی ترتیب دینی پڑی۔ آئندہ بہر حال م م مغل ہی اس کی ادارت سنبھالیں گے۔
جن احباب کی تخلیقات اس میں شامل نہیں ہیں، ان سے درخواست ہے کہ اپنی تخلیقات وہ دوبارہ م م مغل کو بھیج دیں، جریدے کی ای میل آئی ڈی پر، یعنی
samtmag@gmail.com
کہ ممکن ہے کہ ہم دونوں کے بیچ کچھ تخلیقات گم ہو گئی ہوں اور شامل نہ ہو سکی ہوں۔ بہر حال اس شمارے کی مشمولات ذیل میں دی جا رہی ہیں:

رنگِ عقیدت

نذرِ رسولﷺ : مہوؔش انصاری

کہانی/ناول/افسانہ

ایک انجانے خوف کی ریہرسل : مشرف عالم ذوقی
بیساکھیوں پر کھڑے لوگ : نور الحسنین
نیا پرزہ : رضوان الحق
بستی کی ایک اُداس صبح : فیروز عابد
سہمی ہوئی تصویر : سائرہ غلام نبی
دو گز زمین : عذرا قیصر نقوی
خوشبو کا سفر : ڈاکٹر بلند اقبال
اپنے دکھ مجھے دے دو : فرقان سنبھلی
کچی مٹی کا کھلونا : رافعہ خان
نیلی : فریدوں
بادلوں کا سفر : سیدہ سمارا شاہ

نقد و نظر۔ مضامین

اقبالؔ کی شوخیاں : ڈاکٹر سید تقی عابدی
برطانیہ میں افسانوی ادب کی قلمکار خواتین : حمیدہ معین رضوی
عصرِ حاضر میں خواتین کی شاعری : محمد صدیق نقوی
جوشؔ ملیح آبادی بحیثیت ترقی پسند شاعر : شیخ میمونہ بخش

مطالعہ

ایک سمندر، ہزارو ں خواب : عبید طاہر
“راھبر“ کا ”عظیم راہی‘‘ : م۔م۔مغل

شعر و سخن: نظمیں

دستور : زہرہ نگاہ
نظمیں : ستّیہ پال آنند
خاک و زبان کا رشتہ : ماجد صدیقی
موسم یادوں کے : رضیہ کاظمی
ماہیے : ڈاکٹر غلام شبیر رانا
وہی غم : کاوش عباسی
نظمیں : کلیم حاذق
نظمیں : علی ساحل
نظمیں : سحر علی
حسین ابنِ علی : عماد اظہر
منزلِ مقصود : عادل رشید

شعر و سخن: غزلیں

غزلیں : عرفان ستّار
غزل : محمد طارق غازی
غزل : اختر عبدالرزاق
غزلیں : سید انور جاوید ہاشمی
غزلیں : اختر رضا سلیمی
غزلیں : سعیدؔ
غزلیں : رخشندہ نوید
غزلیں : اصغر شمیم
غزل : کاوش عباسی
غزلیں : اشفاق قلق
غزلیں : عطا ترابؔ
غزلیں : عاطف جاوید عاطفؔ
غزلیں : آصف شہزاد
غزلیں : سہیل ثاقب
غزلیں : مسلم نوازؔ
غزل : روشانے سبعین
غزل : سرفراز نواز
غزل : شاہین فصیح ربانی
غزل : خرم شہزاد خرم
غزل : مہوش انصاری

مزاح

مرغا نمبر پانچ : محمد حامد سلیم حامد

کتابیں، رسائل

بن باس کا شیر-- فلک شیر زماں : م۔م۔مغل

یاد رفتگاں

سید جعفر طاہر: اب کہاں دنیا میں ایسی ہستیاں : ڈاکٹر غلام شبیر رانا
ادیب سہیل کے بارے میں ایک تعارفیہ : سیدانورجاویدہاشمی

خاکے اور انشائیے

ہوا کے دوش پر۔ سائیبر ادب : محمد خلیل الرحمٰن
 
کہتے ہیں کہ ایک بڑی بی چلتے چلتے گریں اور بے ہوش ہوگئیں۔ چاروں طرف سے لوگ دوڑے اور ہوش میں لانے کی ترکیبیں کرنے لگے۔ کسی نے منہہ پر پانی چھڑکنے کا مشورہ دیا، کسی نے جوتا سنگھانے کی صلا دی۔ ایک صاحب پیچھے سے بولے" ارے سامنے حلوائی کی دکان سے ایک لڈو لے کر منہہ میں ڈال دو"
بڑی بی نے جھٹ آنکھیں کھول دیں اور تڑ سے بولیں" ارے بیٹا! کوئی ان کی بھی تو سنو"
صاحبو! کوئی استاد َ محترم کی بھی تو سنو، خاص طور پر ہمارے مضمون کو جاکر دیکھو کہ کیسا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خلیل بھائی لڈو کی کوئی خاص ضرورت تو نہ تھی، اور ویسے بھی آپ کا مضمون تو پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔ خوب لکھتے ہیں آپ۔
 
دوستو
بہت انتظار کے بعد انٹر نیٹ پر اردو تحریر کا پہلا آن لائن جریدہ ’سمت‘ کا شمارہ ۲۰ آن لائن ہو گیا ہے۔
۔ آئندہ بہر حال م م مغل ہی اس کی ادارت سنبھالیں گے۔
استاد محترم جناب الف عین، جناب مغزل
اکیسویں شمارے کی کچھ سن گن ہے کہ کب جلوہ افروز ہورہا ہے؟
 
Top