آملیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء، میں ذیل میں ایک انڈے کے آملیٹ کی ترکیب پوسٹ کر رہا ہوں۔ آپ جتنے انڈوں کا آملیٹ بنانا چاہیں اسی تناسب سے اجزاء کی مقدار بڑھا دیں۔

اجزائے ترکیبی:
انڈا ایک عدد
ایک چھوٹی ہری مرچ
نمک ایک چٹکی
سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
ایک ہرا پیاز (عام پیاز بھی ٹھیک ہے)
اگر تھوڑا سا باریک کٹا ہوا ادرک بھی ہوجائے تو مزا دوبالا ہو جائے گا

تیاری:
فرائنگ پین میں کوکنگ آئل گرم کرنے رکھیں اور اس میں پیاز کاٹ کر ڈال دیں۔ ایک کپ میں انڈا توڑ کر ڈالیں۔ اس میں حسب ذائقہ نمک اور مرچ شامل کریں اور اس کے اوپر دو چائے کے چمچ دودھ شامل کریں۔ اس کو اچھی طرح سے پھینٹ لیں اور فرائنگ پین میں پیازوں کے اوپر ڈال دیں۔ اسی کے اوپر کٹی ہوئی ہری مرچ اور ادرک، اگر موجود ہو، ڈال دیں۔ دو تین مرتبہ آملیٹ کی سائیڈ پلٹیں اور دونوں اطراف سے ہلکا براؤن ہونے پر اتار لیں اور امی کے پکائے ہوئے پراٹھےکے ساتھ تناول فرمائیں۔ :idea: :arrow:
 

شمشاد

لائبریرین
لو جی اس میں کیا مشکل ہے
ایک انڈا لیں، مرغی کا ہو یا بطخ کا، اور اس کا آملیٹ بنا لیں۔
(شتر مرغی کے انڈے کا بہت بڑا آملیٹ بنے گا اور چڑیا وغیرہ کا انڈا ہوا تو بہت چھوٹا بنے گا)۔
 

ماوراء

محفلین
واہ واہ۔۔۔یہاں تو بڑی کوک سروس ہوئی ہے۔۔۔ :wink:
دیکھا مجھے تو ایسی آملیٹ بنانے ہی نہیں آتی تھی۔۔۔اب میں بنانے لگی ہوں۔۔۔ادرک بھی ڈالوں گی۔۔۔(پہلے کبھی نہیں ڈالی) :wink:
اور نبیل صاحب جب انڈے میں مرچیں ڈالتی ہوں تو اس کی گھٹلیاں سی بن جاتی ہیں۔۔۔ان کا کیا کرنا ہے۔۔۔؟؟lol :wink:
پہلی دفعہ ایک انڈے کی کافی ہے۔۔۔یہ نا ہو خراب ہی ہو جائے۔۔۔اگر خراب ہوئی تو۔۔آپ کی خیر نہیں۔۔۔ :p :wink:
(JK)
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
لو جی اس میں کیا مشکل ہے
ایک انڈا لیں، مرغی کا ہو یا بطخ کا، اور اس کا آملیٹ بنا لیں۔
(شتر مرغی کے انڈے کا بہت بڑا آملیٹ بنے گا اور چڑیا وغیرہ کا انڈا ہوا تو بہت چھوٹا بنے گا)۔

یہ ذرا آپ کی وائف کہاں ہیں۔۔۔:roll: میں ان کو تو بتاؤں۔۔۔کہ ان کے شوہر کیسی باتیں کر رہے ہیں۔۔ :( :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء، مرچیں انڈے کے اوپر ایک جگہ نہ ڈال دیں بلکہ اسے اس کے اوپر پھیلائیں، اور اوپر دودھ ڈالنے اور پھر اچھی طرح پھینٹنے سے گٹھلیاں نہیں بنیں گی۔ 8)
 

ماوراء

محفلین
اچھا۔۔۔پھر ٹھیک ہے۔۔۔میں بنا کر آئی۔۔۔ابھی یہیں رہیئے گا۔۔۔میں ابھی بتاتی ہوں کیسی بنی ہے۔۔۔ :wink: :p
 

شمشاد

لائبریرین
ان کو ابھی ایک درس پر چھوڑ کر آیا ہوں۔ دو گھنٹے بعد واپس آئیں گی۔

کیوں کیا میں نے غلط ترکیب بتائی ہے؟
اگر گلٹیاں بنتی ہیں تو چمچ کی بجائے کانٹا استعمال کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ماوراء، شمشاد ٹھیک کہہ رہے ہیں، پھینٹنے کے لیے کانٹے کا استعمال کریں۔
 

ماوراء

محفلین
2 گھنٹے۔۔۔۔aww۔۔۔اب جان چھڑوا رہے ہیں۔۔۔ :( میں اب جا رہی ہوں۔۔۔ :wink:


نہیں نہیں۔۔۔ترکیب بالکل صیحح ہے۔۔۔اور آملیٹ بھی بہت اچھی بنی ہی۔۔
میں نے تو نا چمچ اور نا ہی کانٹا استعمال کیا ہے۔۔۔ :( اب کیا کروں۔۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ان کو ابھی ایک درس پر چھوڑ کر آیا ہوں۔ دو گھنٹے بعد واپس آئیں گی۔

کیوں کیا میں نے غلط ترکیب بتائی ہے؟
اگر گلٹیاں بنتی ہیں تو چمچ کی بجائے کانٹا استعمال کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
Mawra نے کہا:
2 گھنٹے۔۔۔۔aww۔۔۔اب جان چھڑوا رہے ہیں۔۔۔ :( میں اب جا رہی ہوں۔۔۔ :wink:


نہیں نہیں۔۔۔ترکیب بالکل صیحح ہے۔۔۔اور آملیٹ بھی بہت اچھی بنی ہی۔۔
میں نے تو نا چمچ اور نا ہی کانٹا استعمال کیا ہے۔۔۔ :( اب کیا کروں۔۔ :wink:

اب اس کو کسی کو بھی کھانے کے لیئے دے دیں
 

ماوراء

محفلین
lolzz۔۔۔۔آپ کیا چاہتے ہیں۔۔۔میں کسی اور کو بھی دوں۔۔۔؟؟ایک ہی انڈے کی تو بنائی تھی۔۔۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں کیا انڈے نایاب ہیں یا بہت مہنگے ہیں۔

اور دو گھنٹوں کا تو آپ باجو سے ہی پوچھنا، میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
 
Top