آل پلاٹون ری ٹریٹ …. (PG/SL)

ارے گدھے ….. یہ چائے ہے یا گنگا جل
شمّا کرنا صاحب …. دودھ کل کا کھلاس ہے …. شام کو شکّر بھی کھلاس ہو جائے گا
ایک منٹ …. کورکمانڈر امریندر سنگھ ….. بولو
سر …. لیفٹینٹ جنرل ہربخش سنگھ
کیا خبر ہے ہربخش
سر دونوں مورچے اُڑا دیے …. ایڈوانس کر رہے ہیں
گُڈ … ویل ڈن …. الیون کور کی چھ پلاٹونز کو آگے بھیجو … ہم بی آر بی کی طرف سے ایڈوانس کریں گے …اوور
راجر سر
ایک منٹ …. ایک منٹ …. سُنو …. 9 کی 9 پلاٹونز ایڈوانس کرو … ایک ساتھ …. واہگہ …. باٹاپور …..اور بھینی …. ایک گھنٹے میں چاھئیں آج مجھ میں ہٹلر کی روح گھُسی ہے سالی …. تاک تاک کر گولے لگاؤ …. ان کی فورس بکھیرو …. ہم دوپہر کا بھوجن لاہور میں کریں گے باربی کیو کے ساتھ واڈکا اڑائیں گے … لاہور جمنازیم میں
راجر سر
( ١٢گھنٹے بعد)
وٹ دی ہیل یار !!!! …. کیا ہے یہ بی آر بی …. تم لوگ ابھی تک ایک انچ ایڈوانس نہیں کر سکے …. نو کی نو پلاٹونز بیکار … اب ریٹریٹ کر رہے ہیں گدھے کہیں کے

سر ان کا او پی بہت ہوشیار ہے …. چودہ گھنٹے سے مسلسل ڈیوٹی پہ ہے …. جانے کہاں سے چھپ کے دیکھ رہا ہے ہمیں …. باربی کیو بنا کے رکھ دیا ہمارا
سن آف بچ !!!! … مجھے یہ رام لیلا مت سناؤ …. ڈوگرئ میں ایک پلاٹون اور لگاؤ …. کرنل بلرام ، جے پال اور سدھ ناتھ کو بتا دو اگر شام تک یہ گاؤں نہ ملا تو مونہہ کالا کرا کے سارے ممبئ میں پھراؤں گا …. سالے غدار کہیں کے …. پین کے لکّڑ
سر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جے این چوھدری کا موسٹ امیجیٹ سگنل
ہاں …. پڑھو
سر وہ کہ رہے ہیں …. دشمن کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر الیون بریگیڈ کو دریائے بیاس تک ری ٹریٹ کیا جائے …. بھلے امرتسر پر قبضہ ہو جائے …. اور دریائے بیاس کو دفاعی لائن کے طور پر
شٹ اپ !!! اس پین کے لکّڑ کا دماغ چل گیا ہے …. رم چڑھا کے سگنل بھیج رہا ہے سالا …. پھاڑ کے پھینکو
( ٢٤گھنٹے بعد)
ہاں بولو

ہم درگئ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں سر
ابے سالے کُتّے …. دوپلاٹون نشٹ کروا کے اب پیچھے ہٹ رہے ہو … کیا ماتا یاد آ رہی ہے ؟؟
سر ان کا اوپی
کیا ہے یہ اوپی ….؟؟ کون ہے یہ اوپی ….؟؟ میرے گلے گلے تک آگیا ہے یہ اوپی
کوئ عزیز بھٹی نام ہے سر …. واٰئرلیس میسج پکڑا ہے
کُتّے کی اولاد …. بیس گھنٹوں میں صرف نام پکڑا ہے ؟؟ …. بلڈی فُول …. اب بیس گھنٹوں میں اس کی لوکیشن ڈھونڈو گے …. پھر بیس گھنٹے لگیں گے اس کی ہتیا میں …. تب تک وہ لوگ امرتسر تک پہنچ چکے ہونگے …. تم سالے حرامیوں کو چکلے میں دلال ہونا چاھئے تھا …. گلتی سے آ گئے ہو محاذ پہ
٧٢ گھنٹے بعد
سر بدھائ ہو …. گڈ نیوز …. میجر عزیز بھٹی کو مار دیا

بڑا کارنامہ کیا …. سؤر کی اولاد …. ویرچکر ملنا چاھئے تم سب حرامیوں کو … سالی نو کی نو پلاٹونیں نشٹ کروا دیں …. کھوتے کے پُترو …. اشٹارٹ گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ آئے ہو …. عجیز بھٹّی کو مار دیا !!! وہ بھی 72 گھنٹے بعد ؟؟ …. گھنٹا !!! …. اب اس میجر کی جگہ تیرا ایک اور باپ آکر بیٹھ جائے گا …. اوپی بن کے …. اگلے 72 گھنٹے وہ بجائے گا ہم سب کی …. چھڈّو سب کچھ …. اور نکلو یہاں سے …. یہ سالی جنگ تم …. کا کام ہی نہیں …. بس ڈھول تماشا کر سکتے ہو تم …. بھینو کو نچا سکتے ہو فلموں میں …. پین کے لکڑو … آل پلاٹونز ری ٹریٹ …. آل پلا ٹونز ری ٹریٹ

بشکریہ … ظفر اقبال محمّد
 
Top