آفس ۲۰۱۰ اردو، عربی اسپورٹ کیساتھ!

arifkarim

معطل
اللہ اللہ کرکے ’’حضرت‘‘ مائکروسافٹ صاحب نے اپنا جدید ومعروف ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سسٹم آفس ۲۰۱۰ اپنے ’’خاص‘‘ چہیتوں کیلئے ریلیز کر دیا ہے۔ ;) گو کہ انکی ویب سائٹ اسوقت تک بیٹا سے ’’ابا‘‘ پر اپڈیٹ نہیں ہوگی جب تک یہ پراڈکٹ مارکیٹ میں نہ آجائے۔ یوں شوقین افراد متعدد خفیہ ویب سائٹس پر جاکر اس پیکیج سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
چونکہ میرے پاس ۶۴ بٹ ونڈوز ۷ الٹی میٹ کا سسٹم ہے، اسلئے مجبوراً اسی پر ابتدائی چیکنگ کر سکا ہوں:
b186.gif

b187.gif
دیکھنے میں اور کام کرنے میں بہت ہی لطف اندوز ہے۔ خاص کر کھول بند کی رفتار میں بہت تیزی آئی ہے۔ نیز بڑی دستاویزات کیساتھ کام کرتے وقت کریش بھی نہیں ہوتا!
پرانے ورژن (آفس ۲۰۰۷) کی نسبت نیا یونی اسکرائب استعمال کر رہا ہے جسکی بدولت نستعلیقی فانٹس سے متعلق اسپیسنگ کے مسائل ختم ہو گئے ہیں۔ نیز جو قرآنی فانٹس درست رینڈر نہیں ہوتے تھے، وہ بھی ۱۰۰ فیصد بالکل درست چل رہے ہیں، الحمدللہ۔ :)
b189.gif
ٹیکسٹ آپشنز میں کچھ نئے اوپن ٹائپ فیچرز شامل کئے ہیں۔ اب آیا انکی مدد سے اردو و عربی و لاطینی فانٹس میں کیسے جدت پیدا کی جا سکتی ہے، اس سے متعلق کافی ٹیسٹنگ درکار ہوگی۔ یقیناً یہ کام وولٹ کے ماہرین کر سکتے ہیں۔
b188.gif
اردو، عربی و لاطینی زبانوں کے پروفنگ ٹولز مطلوبہ بلڈ (۶۴ یا ۳۲ بٹ) کے لحاظ سے الگ سے اتارے جا سکتے ہیں۔ فی الحال اردو والا درست کام کر رہا ہے۔ عربی و نارویجن والا بعد میں چیک کروں گا۔
یاد رہے کہ آفس کا یہ والا ورژن پرانے کمپیوٹرز پر کافی گراں گزر سکتا ہے۔ پورا پیکیج کم از کم ۳ جی بی سے اوپر کا ہے۔ مزید:
http://www.microsoft.com/office/2010/en/professional-plus-edition/default.aspx
 
مدیر کی آخری تدوین:

خواجہ طلحہ

محفلین
بہت زبردست تعارف کروایا ہے آپ نے۔
آفس 2007اپنے کام کے لیے، مجھے بالکل پسند نہیں تھا۔دو تین بار آفس2003 سے اپ گریڈ ہو کر 2007 پر گیا تھا۔ لیکن کچھ بنیادی نوعیت کے ایسے فیچر جو کہ 2003 میں تھے آفس 12میں نہیں مل سکے۔اور جب کبھی کسی جگہ پھنسا تو ریکوری میں کچھ ڈیٹا ساتھ ضرور لے جاتاتھا۔
آفس 2010 کا ٹیسٹنگ ایک بار استعمال کیاتھا۔ 2007سے واقعی کافی بہتر تھا۔
 

arifkarim

معطل
مزید ٹیسٹنگ پر معلوم ہوا ہے کہ بلٹ ان پی ڈی ایف پلگ ان 90 فیصد سے بھی زیادہ نستعلیقی الفاظ کی سرچنگ کر رہا ہے:
http://arifkarim.no/Public/اردو.pdf
b190.gif

غور سے دیکھیں۔ جن الفاظ کے لگیچرز موجود ہیں۔ وہ سرچ ہو رہے ہیں۔۔۔ :)
نیز آفس 2007 اور 2010 کا تقابلی جائزہ یہاں ملاحضہ ہو:
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اور یہ Microsoft Office 2010 ScreenTip Language Translationکیا شے ہے۔؟

Microsoft Office ScreenTip Language is a feature that provides ScreenTip translations of user interface elements to help users navigate through Office client applications installed in a language they don’t understand. In other words, ScreenTip translations are been used to show the text of display elements – such as buttons, menus and dialog boxes – in another language.
ایک بونگی کمپنی کی طرف سے بونگا فیچر۔۔۔۔ :)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
Microsoft Office ScreenTip Language is a feature that provides ScreenTip translations of user interface elements to help users navigate through Office client applications installed in a language they don’t understand. In other words, ScreenTip translations are been used to show the text of display elements – such as buttons, menus and dialog boxes – in another language.
ایک بونگی کمپنی کی طرف سے بونگا فیچر۔۔۔۔ :)
بونگا:cool:
کیوں بھلا:confused:
 

نعیم سعید

محفلین
آفس 2007 اور 2010 کا تقابلی جائزہ والی وڈیو دیکھ کر تو یوں لگتا ہے جیسے ایک ہی آپریٹنگ سسٹم پر بیک وقت دونوں کو ایک ساتھ انسٹال کرنا ممکن ہے۔
کیا میں درست سمجھ رہا ہوں؟
 

arifkarim

معطل
آفس 2007 اور 2010 کا تقابلی جائزہ والی وڈیو دیکھ کر تو یوں لگتا ہے جیسے ایک ہی آپریٹنگ سسٹم پر بیک وقت دونوں کو ایک ساتھ انسٹال کرنا ممکن ہے۔
کیا میں درست سمجھ رہا ہوں؟

ہاں ممکن تو ہے۔ پر میں ماضی کے تجربات کی بنا پر ایڈوائز نہیں کروں گا۔ بہتر ہے کسی خالص کمپیوٹر پر ہی انسٹال کیا جائے۔
 

mfdarvesh

محفلین
بیٹا تو میرے پاس انسٹال ہے۔ کافی بہتری ہے۔ شکریہ عارف بھائی اب اس کو نئے طریقے سے دیکھتا ہوں
 
Top