آغا حشر کاشمیری کے نمائندہ ڈرامے۔۔ تبصرے،، تجاویز

الف عین

لائبریرین
میں نے آغا حشر کاشمیری کی مقبولِ عام کتاب یہاں ای پبلشگ کے لئے چنی ہے ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=10246

سوال اٹھتا ہے کہ اس کے لئے کون سی کیٹیگری لی جائے۔ موصوفہ کی کتاب کا اصل نام ہے: آغا حشر کے نمائبدہ ڈرامےاسکی ترتیب ڈاکٹر انجمن آرا بیگم نے کی ہے۔ ڈرامے کی کوئ کیٹیگری ہی یہاں موجود نہیں ہے۔ بہر حال دے رہا ہوں اس میں ڈرامے کے علاوہ انجم صاحبہ کے تنقیدی مضامین اور ہر ڈرامے کا تعارف بھی شامل ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت زبردست کام ہے یہ اعجاز صاحب، آغا حشر اردو ادب اور اردو ڈرامے کا ایک معتبر نام ہے، خوشی ہو رہی ہے کہ محفل پر انکا کام بھی پوسٹ ہونا شروع ہو گیا ہے، بہت شکریہ آپ کا اس طرف توجہ کرنے کیلیئے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ کیا راز ہے۔ دو تین مقامات پر یہاں مسکھڑے یعنی سمائلیز اپنے آپ لگ جا رہی ہیں۔ قطع و برید کرنے پر سمائلی نظر نہیں آتی۔ لیکن جہاں بیرم (گانا( کا مذکور ہے، وہاں ایک مسکھڑا لگ جا رہا ہے!!
 

فرخ منظور

لائبریرین
رستم کس حال میں‌ہے؟
شیر لوہے کے جال میں ہے

بہت شکریہ اعجاز صاحب- اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یقینا" آغا حشر کاشمیری کے ڈرامے
دلچسپی کا باعث ہوں گے اور آپ نے ایک منفرد کام کا آغاز کیا ہے - اب شیر کو برقیائی جال میں سب دیکھ سکیں گے- :)
 

زیک

مسافر
یہ کیا راز ہے۔ دو تین مقامات پر یہاں مسکھڑے یعنی سمائلیز اپنے آپ لگ جا رہی ہیں۔ قطع و برید کرنے پر سمائلی نظر نہیں آتی۔ لیکن جہاں بیرم (گانا( کا مذکور ہے، وہاں ایک مسکھڑا لگ جا رہا ہے!!

اگر آپ نئی پوسٹ کر رہے ہوں یا پرانی پوسٹ کو ایڈٹ کر رہے ہوں تو وہاں نیچے آپ کو "اضافی اختیارات" کی فہرست نظر آئے گی۔ ان میں سے ایک ہے "تحریر میں سمائلز معطل کریں"۔ اسے سیلکٹ کر لیں تو اس پوسٹ میں یہ مسئلہ نہیں ہو گا۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن یہ اپنے آپ بن کیسے گئے؟ لگتا ہے کہ بریکٹس کے کسی کمبینیشن میں ان کا کوڈ تھا۔
مزید یہ زیک کہ ڈرامے کی ایک کیٹیگری بھی بنا دیں نا اور اس تانے بانے کو وہاں شفٹ کر دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
الحمد للہ یہ کتاب بھی مکمل ہو گئی۔۔ اگر چہ اس میں محض تین ڈرامے ہیں:
سفید خون
یہودی کی لڑکی
اور
رستم وسہراب (یا عشق وفرض
لیکن یہ تینوں بہت اہم ڈرامے مانے جاتے ہیں حشر کے۔ انجم آپا کے مجامین بھی کافی اہم ہیں۔ آخر ان کی پی ایچ ڈی کا یہی موضوع تھا!!
 

الف عین

لائبریرین
خیالِ شریف میں آیا ہے کہ اس کتاب کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے۔ یعنی انجم آپا کے مضامیں ایک ای بک میں۔ اور تینوں ڈرامے مع تعارف کے الگ الگ ای بکس میں۔ اس سے فائل کا سائز بھی چھوٹا ہو جائے گا۔ اور ضروری نہیں کہ کسی کو تینوں ڈراموں کی ایک ساتھ ضرورت ہو ہی۔۔
 
Top