آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا : ٹی ٹوئنٹی سیریز

ابن توقیر

محفلین
آسٹریلیا ہندوستان کے دورے پر ہے جہا ں اسے ون ڈے سیریز میں "تگڑی" شکست ہوچکی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔18 اعشاریہ 4 اوورز میں آسٹریلیا نے 118 رنز بنائے ہیں اور اس کے "صرف" 8 کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔
میچ بارش سے متاثر ہوا تھا جس کے بعد ابھی کرک انفو پر اپ ڈیٹ آئی ہے۔

We hear that play will start at 10.15 pm. It's a six over chase, India's target is 48
 

ابن توقیر

محفلین
دوسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں دیکھ سکا ،ابھی سکورکارڈ دیکھتے پتا چلا کہ "بےچاری" آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں "اکلوتی" جیت کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی فتح کا ذائقہ چکھ ہی لیا ہے۔"لوسکورنگ" میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کی طرف سے دیئے گئے 119 رنز کے ہدف کو 27 بالز قبل 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا۔
 

ابن توقیر

محفلین
بدقسمتی سے آج کا میچ نہیں ہوسکا،یوں یہ سیریز برابر گئی۔اب کچھ دنوں کے وقفے سے ہندوستان نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا۔
 
Top