آسان لغات القرآن سبق 2

مضاف اور مضاف الیہ

قرآن کا حکم
ہود کی قوم
رسول کی دعوت

اس طرح کے الفاظ کی بناتے وقت ترتیب الٹ دیجیے اور پھر پہلے لفظ کے آخری حرف کو ایک پیش اور دوسرے لفظ کے آخر میں دو زیر لگا دیجیے
"کا" اور "کی" کے معنی پیدا ہو جائیں گے.

حُکْمُ الْقُرَانِ
قُومُ ھُوْدٍ
دَعْوَۃُ الرَّسُوْلِ
عِبَادُاللّہِ
بَیْتُ اللّہِ
خَلْقُ اللّہِ


اب اسی قاعدے کے تحت الفاظ بنانے کے لیے پہلے اس سبق کے آخر میں درج شدہ الفاظ معنی کے ساتھ یاد کر لیجیے، پھر ترجمہ کی مشق کیجیے. دوران مطالعہ جہاں "ال" کا استعمال ہو گا، پہلے سبق کی طرح یہاں بھی "ال" کے آنے سے دو زیر کی جگہ ایک زیر کا خیال رکھئے.

ترجمہ کیجیے:

کِتَابُ اللّہِ
کَلَامُ اللّہِ
سُنَّۃُ الرَّسُوْلِ
رَیْبُ الْاِنْسَانِ
ذِکْرُالرَّحْمنِ
فَضْلُ اللّہِ
یَومُ الدِّیْنِ
اِقَامَۃُ الصَّلوۃِ
رَحْمَۃُ اللّہِ
اِقَامَۃُ الْوَالِدَیْنِ



اردو الفاظ کی عربی بنائیں

اللہ کی زمین
لوگوں کی سرکشی
آخرت کا گھر
گنہگار کا کھانا
حامد کا گھر

نوٹ:
١. مضاف کو انگریزی میں Possessed اور مضاف الیہ کو Possessor کہتے ہیں.
٢. کا، کے، کی کے معنی پیدا کرنے کے لیے پہلے لفظ کے آخری حرف پر ایک پیش اور دوسرے حرف کے آخر کے میں دو زیر لگائے جاتے ہیں.
٣. "ال" کے استعمال سے مضاف الیہ کے نیچے صرف ایک زیر باقی رہے گا.

|اردو | عربی |
|------|--------|
| کہا ماننا | اِطَاعَۃٌ
| نماز | الصَّلوۃُ
| دن | یَوْمٌ
| لوگ | اَلنَّاسُ
|زمین|اَرْضٌ
|دودھ|لَبَنٌ
|سرکشی|طُغْیَانٌ
|گائے|بَقَرٌ
|آخرت|اخِرَۃٌ
|شک|رَیْبٌ
|گناہ گار|اَثِیْمٌ
|قائم کرنا|اِقَامَۃٌ
|گھوڑا|خَیْلٌ
|گھر|دَارٌ
|ماں باپ|وَالِدَیْنِ
|کھانا|طَعَامٌ
|عادت|سُنّۃٌ
 
آخری تدوین:
Top